فلک اعجاز کا نیا ویڈیو”پیار تیرے نال کردے ہاں“ ریلیز کردیا گیا

معروف گلوکارہ فلک اعجاز کا نیا ویڈیو”پیار تیرے نال کردے ہاں“ ریلیز کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اس نئے ویڈیو کو گذشتہ روز وکی بابو ریکارڈز نے اپنی سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا ہے ۔اس گانے کو معروف شاعر و صحافی ملک آصف شہزاد نے لکھا ہے جبکہ اس کا میوزک کاشی نے ترتیب دیاہے اس گانے کی ویڈیو ڈائریکشن شہزاد معصوم نے دی ہے جبکہ اس ویڈیومیں شہزاد معصوم اور حسنہ خان نے ماڈلنگ کی ہے۔ایک ملاقات کے دوران فلک اعجاز نے بتایاکہ اس سے قبل ان کے درجنوں ویڈیوز ریلیز ہو چکے ہیں مگر جو مقبولیت اس نئے ویڈیو کو مل رہی ہے اس ے قبل کسی کو نہیں ملی ایک دن کے دوران ہی اس کے30 ہزار سے زائد ویوز ہو چکے ہیں ایک سوال کے جواب میں فلک اعجاز نے کہاکہ اس گانے کی کامیابی کا تمام تر سہرا بھنگڑا سٹار مظہرراہی کو جاتا ہے جن کی توجہ اور شفقت سے میں اتنا اچھا گانا ریکارڈ کروانے میں کامیا ب ہوئی گانے کی کمپوزیشن سے لے کر اس کی ماسٹرنگ تک مظہر راہی نے اس پر بھرپور توجہ دی ہے۔اس گانے کے پروڈیوسر مظہرراہی ہیں

شیئرکریں