معروف گلوکارہ پونم ناز نے اپنے نئے گانے کی ریکارڈنگ کا آغاز کر دیا،تفصیلات کے مطابق ان دنوں وہ مقامی سٹوڈیومیں اپنے نئے میلوڈی سونگ کی ریکارڈنگ کررہی ہیں جن کا میوزک ٹریک مکمل کیا جارہاہے ایک ملاقات کے دوران پونم ناز نے بتایاکہ اس سے قبل ان کے نئے گانے”سوہنیو وے“ نے خاطرخواہ کامیابی حاصل کی تھی اور نوجوان نسل میں بیحد مقبول ہوا تھا۔ایک سوال کے جواب میں پونم ناز نے بتایاکہ وہ ذاتی طور پر میڈم نورجہاں کی بہت بڑی فین ہیں اور اکثر شوزمیں انہی کا گانے سناتی ہیں اور انہیں میڈم کے کسی نہ کسی گانے کی فرمائش ضرور کی جاتی ہے۔پونم ناز نے کہاکہ اب مقابلہ بازی کی گلوکاری بن چکی ہے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی خاطر نت نیا گانا بنا یا جا رہاہے میرے خیال میں یہ درست نہیں ہے کیونکہ مقابلہ بازی کی بجائے ہمیں اپنے گانے کی طرف توجہ دی جانی چاہیئے تاکہ ہم اپنی گائیکی کو بہتر انداز میں سامنے لا سکیں۔پونم ناز نے مذید کہاکہ بہت جلد وہ اپنا نیا میلوڈی سونگ مکمل کر کے اس کی ویڈیو بنائیں گی اور اسے پرستاروں کی عدالت میں پیش کر دینگی
