مظہرراہی کا نیاویڈیو”لوگ پنڈی شہردے“ریلیز ہوگیا

”سوہنا معشوق“ کی طرح یہ گانا بھی عوامی مقبولیت حاصل کررہاہے اور انشا ءاللہ یہ بھی بلاک بسٹر ثابت ہوگا۔مظہرراہی

بین الاقوامی شہرت یافتہ بھنگڑا سٹار کا نیا بلاک بسٹر ویڈیو”لوگ پنڈی شہردے“ریلیز ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق اس نئے ویڈیو کو ہیش سٹیریونے گذشتہ روز اپنی سوشل سائیٹس اور چینلز پر ریلیزکیا ہے جس نے ریلیز ہوتے ہی کامیابی کے نئے ریکارڈ بنانے شروع کردئیے۔ اس گانے کی ویڈیو ڈائریکشن ملک آصف شہزاد نے دی ہے اس کامیوزک علی حیدرٹیپو نے ترتیب دیاہے جبکہ اس کے پروڈیوسر شاہد سونو ہیں۔اس نئے ویڈیو میں اداکارہ لالی راج،کامیڈین غفار لہری اور ماڈل سوہاخاں سمیت دیگرنے کام کیاہے ۔ماڈل و اداکارہ لالی راج اس ویڈیو میں ایک منفی رول میں نظر آرہی ہیں جبکہ معروف کامیڈین اداکار غفار لہری معروف شخصیت تاجی کھوکھر کے روپ میں ہیں۔ایک ملاقات کے دوران مظہرراہی نے بتایاکہ وہ اپنے پرستاروں کے بیحد مشکور ہیں جنہوں نے یہ ویڈیو ریلیز ہوتے ہی اسے ہاتھوں ہاتھ لیا اور اسے پسندیدگی کی سند دی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جس طرح ان کے”سوہنا معشوق“ نے سوشل میڈیا پر ابھی تک دھوم مچائی ہوئی ہے اور اسے کروڑوں لوگ پسندکررہے ہیں اور ابتک اس کے کروڑوں میں ٹک ٹاک بن چکے ہیں۔اسی طرح ان کے اس نئے ویڈیو”لوگ پنڈی شہردے“کو بھی ٹک ٹاک پر اب تک لاکھوں لوگ ٹک ٹاک بنا چکے ہیں اور یہ ویڈیو ٹاپ ٹرینڈ بنتا جارہاہے۔مظہرراہی نے کہاکہ ”لوگ پنڈی شہردے“ وہ میوزک شوزمیں بھی پرفارم کررہے ہیں جسے بے حد پسند کیا جارہاہے اس گانے میں انہوں نے سماجی شخصیات ظفر سپاری اور تاجی کھوکھر کا ذکر کیا ہے جس سے ان کے چاہنے والوں میں اس گانے کی مقبولیت ہو رہی ہے۔مظہرراہی نے مذید بتایاکہ یہ ریلیز ہونیوالا گیت ان کا ایک بلاک بسٹر اور ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کرنے والا گانا ثابت ہوگا اور جس طرح ان کے پرستاروں نے ”سوہنا معشوق “کوپذیرائی بخشی ہے اسی طرح اسے بھی بخشیں گے۔31

شیئرکریں