اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتی اپنی صلاحیتوں کی بنا پر انڈسٹری میں کام کررہی ہوں کسی کی سفارش سے نہیں۔
اداکارہ و ماڈل لائبہ خان نے ایک انٹرویو کے دوران بتایاکہ ان کی شہرت سے خائف کچھ قوتیں میرے خلاف سرگرم ہو چکی ہیں اور مختلف جگہوں پر میرے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں لائبہ خان نے کہاکہ میں اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتی دوسرا مجھے ان سے ڈرنے کی ضرورت بھی نہیں ہے کیونکہ میں اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر انڈسٹری میں کام کررہی ہوں کسی کی سفارش سے نہیں لائبہ خان نے کہاکہ میں ان دنوں اپنے فوٹو شوٹس،کمرشل ریکارڈنگز اور ویڈیوز میں ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ جاوید شیخ کی نئی فلم”دہلی گیٹ“ کے ایک آئٹم سونگ میں بھی جلوہ گرہو رہی ہوں۔لائبہ خان نے مذید کہاکہ میرے پاس ان فضول کاموں کے لیئے وقت بالکل نہیں ہے مگر میں ان سازشی عناصر کو بتا دینا چاہتی ہوں کہ وہ میرے خلاف شروع کیا جانیوالا پراپیگنڈا ختم کردیں اور اپنی ان اوچھی حرکتوں سے باز آجائیں ورنہ میں نے اگر ان کا کچا چٹھہ کھولا تو انہیں بھاگنے کو راستہ نہیں ملے گا۔