لاہور سپر ماڈل کے سی ای او حسن بھٹی نے لاہور سپر ماڈل کامیاب لانچنگ کے بعد جلد فیشن شو کروانے کا اعلان کردیا

ان کہنا ہے فیشن انڈسٹری میی فیشن ڈیزائنر رملہ چودھری کے ساتھ نیو ٹیلنٹ کو اپنی صلاحتیی دیکھانے کےلیے
ان کو لاہور سپر ماڈل کا پلیٹ فارم مہیا کرتے رہے گے جبکہ ملک کے دیگر شہروں کے ساتھ بیرون ملک بھی ثقافتی تقریبات منعقد کرتے رہے گے

گزشتہ دنوں لاہور سپر ماڈل میوزیکل فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس میں ماڈلز نے ریمپ پر جلوئے بکھرئے اور شوبز ستاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق لاہور کے مقامی شاپنگ مال میں سجا رنگا رنگ میوزیکل فیشن شو جس میں گلوکاروں شاندار پرفارمنس پیش کی تقریب کے آغاز میں سجاد طافو نے گٹار کی دھنیں پیش کر کے حاضرین سے خوب داد سمیٹی جبکہ گلوکار شیر میانداد، رابعہ منہاس،ناصر براج، اور مسکان جے نے اپنی آواز کا جادو جگا کر حاضرین کو خوب لطف اندوز کیا تقریب میں معروف اداکار راشد محمود،شاہدہ منی، رابی پیرزادہ، کبیر گل، عبدالمنان، بلاول فردوس جمال، موسی خان، عمیر ،تاشفین ، مہین چودھری، علی جان، شارخ علی،عابد شیخ، عمران رشید، عائشہ بٹ اور حسان بھٹی سمیت شوبز سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب میں ماڈلز نے فیشن ڈیزائنر رملہ چودھری کے تیار کردہ ملبوسات زیب تن کر کے ریمپ پر کیٹ واک کی اس موقع پر ڈیزائنر اور لاہور سپر ماڈل کی ڈائریکٹر رملہ چودھری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم نے لاہور سپر ماڈل کے حوالے سے فیشن انڈسٹری میں ایسا پلیٹ فارم تیار کیا ہے جہاں سنیئر ماڈلز کے نئے ٹیلنٹ کو اپنی صلاحتین نکھارے میں مدد حاصل ہوگی انہوں نے کہا کہ میں امریکہ اور کویت میں فیشن کے حوالے سے اپنے فرائض سرانجام دیتی رہی ہوں اب پاکستان فیشن انڈسٹری میں نوجوان فیشن ڈیزائنرز ، بیوٹیشنز، ماڈلز کےلئے اس طرح کی ثقافتی تقریبات سجاتی رہوں گی تقریب کے اختتام پر ماڈلز اور شوبز ستاروں میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے گے۔

شیئرکریں