گلوکار جاوید باجوہ، اور مہرین مہرو کی سالگرہ تقریب، فنکاروں کا ہلہ گلہ

تقریب کا اہتمام اداکار ظفر عباس کھچی نے کیاجو خود مہمانوں کا استقبال کرتے رہے، فنکاروں نے گیت سنا کراور بھنگڑا ڈال کر محفل کو گرمائے رکھا

دوحہ قطر میں مقیم پاکستانی گلوکار جاوید باجوہ، اور گلوکارہ مہرین جے بی کے انداز گائیکی کو خوب سراہا گیا،

نامور فنکاروں نے جاوید باجوہ اور مہرین کو مبارکباد، پھول اور تحائف دئیے، اس موقع پر”ای باکس“ویب چینل کا افتتاح بھی کیا گیا

رپورٹ، انجم شہزاد

« of 2 »

پاکستان سے دور رہ کر ہمیشہ پاکستان کی یاد ستاتی ہے، میرا تعلق پاکستان سے ہے، اور روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہوں، جب بھی پاکستان کی یاد ستاتی ہے میںدوڑا چلا آتا ہوں،اب بھی اپنی سالگرہ منانے آیا ہوں اں خیالات کااظہار دوحہ قطر میں مقیم پاکستانی گلوکار جاوید باجوہ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر کیا شوبز حلقوں میں آئے روز فنکاروں کی سالگرہ تقریب آجکل ایسا فنکشن ہے جس میں رونق دیکھنے میں آتی ہے، ورنہ پہلے فلموں کی اوپننگ یا دیگر مواقع پر فنکاروں کا ہجوم دیکھنے میں آتا ہے، اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ فنکار ایک دوسرے کو اپنی فیملی سمجھتے ہیں، جب بھی کسی فنکار کی سالگرہ ہوتی تو فنکار آپس میں خوب ہلہ گلہ کرتے ہیں، ایسی ہی ایک تقریب گزشتہ دنوں لاہور میں ہوئی، جس میں فلم، ٹی وی، سٹیج کے فنکاروں کے علاوہ صحافت اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی، یہ سالگرہ تقریب تھی دوحہ قطر میں مقیم پاکستانی گلوکار جاوید باجوہ، اور ان کی پاکستانی شاگرد گلوکارہ مہرین حسن مہرو، جو جاوید باجوہ کی شاگردی میں آنے کے بعد مہرین جے بی کے نام سے فیلڈ میں کام کرین گی، ان دونوں کی سالگرہ تقریب تھی، جاوید باجوہ اپنی سالگرہ منانے خصوصی طور پر دوحہ قطر سے پاکستان آئے تھے، گلوکار جاوید باجوہ پاکستان میں بھی اتنے ہی مقبول ہیں، جتنے کہ بیرون ملک، پاکستان میں سوشل میڈیا میں بھی کافی ان ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی سالگرہ کا چرچا کافی دن پہلے ہی شوبز حلقوں میں سنا جا رہا تھا ، سالگرہ تقریب لاہور کے خوبصورت شادی ہال ، ”شب دیگ “میںمنائی گئی، جس کے انتظامات معروف اداکار ، ڈرامہ اور فلم ڈائریکٹر ظفر عباس کھچی کے ذمہ تھے، جو اپنے فرائض نہائت احسن طریقے سے سرانجام دے رہے تھے، ظفر عباس کھچی تمام مہمانوں کو بذات خود ویلکم کر رہے تھے، ہر آنے والے مہمان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا جاتا، اور ایک سرخ گلاب کا پھول بھی دیا جاتا، جو پہلی دفعہ کسی تقریب میں دیکھا گیا، تقریب کی خاص بات یہ بھی تھی، کہ سالگرہ کے ساتھ ساتھ ظفر عباس کھچی شوبز کے حوالے سے ایک ویب چینل ”ای باکس“کی لانچنگ بھی کر رہے تھے ،سالگرہ تقریب کی کمپیئرنگ کے فرائض نامور کمپیئر وسیم حسن کے سپرد تھے جنہوں نے فردا فردا تمام مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور تعارف بھی کروایا،وسیم حسن امن، اور ساتھی کمپیئر نے بھی کمپیئرنگ میں ان کا ساتھ دیا، تقریب میں سنگرز نے پرفارم بھی کیا جن میں کامران کامی، پونم ناز، رضوان آر جے،مہرین حسن جے بی ، گلوکار جاوید باجوہ ، جے بی، اور خلیل حیدر اور دیگر نے گانے سنائے جن پر ساتھی فنکار بھنگڑے بھی ڈالتے رہے ، تقریب میں جن نامور افراد نے شرکت کی ان میں پیفا کے چیئرمین مختار احمد ، شکیل احمد خان،، خلیل حیدر، سہیل آفندی ،راشد محمود، خالد بٹ ، اشرف خان ، اسد بھنڈارہ ”چارلی ماموں“ عذرا آفتاب،عدیل ملک،اسد بیگ ،کائنات رانا، سکندر خان،امیر احمد، غفار لہری، روز بٹ ، اشفاق کاظمی یونس جاوید،سرفراز وکی، شاہد عزیز،گلوکار علی شفقت، سجاد بری،ا ور شاہ رخ علی، حیدر سلطان،مہر النسا، کے علاوہ ماڈلز، اداکاراوں، اور دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، صحافت کے شعبہ سے وابستہ افراد نے بھی شرکت کی جن میں، شہزاد فراموش ،سید وقار رضوی ( ٹا ئیگر شاہ )، ملک آصف شہزاد شجر الدین، زین مدنی، اعزاز قریشی، اور دیگر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے افراد نے شرکت کی،گلوکار جاوید باجوہ اور مہرین جے بی کے ہال میں آتے ہی سیلفی گروپ بھی میدان میں آگیا جس وجہ سے کیک تھوڑا بعد میں کاٹا گیا، سال؛گرہ تقریب کے لیئے ، جاوید باجوہ، اور مہرین جے بی کی تصاویر والا کیک خصوصی طور پر تیار کروایا گیا تھا، مہمانوں نے جاوید باجوہ اور مہرین حسن مہرو، ”جے بی“ کے لیئے تحائف اور پھولوں کے گلدستے دیئے اور تصاویر بنوایئں، تقریب میں سنگرز کی پرفارمنس پر شاہ رخ علی اور روز بٹ ، کائنات رانا ، سکندر خان نے پرفارم کیا،فنکاروں کے ہجوم میں جاوید باجوہ، اور مہرین جے بی نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا تو ہر طرف ہیپی برتھ ڈے کی آوازیں گونجنے لگیں، اس موقع پر جاوید باجوہ، اور مہرین حسن جے بی مہمانوں کو کیک کھلاتے رہے، کیک کٹنگ سے پہلے شوبز کے حوالے سے ویب ”ای باکس“کی لانچنگ بھی کی گئی، چینل کی افتتاحی ریکارڈنگ کے لیئے سید مقدس کاظمی سجادہ نشین امام بری سرکار کو خصوصی طور پر بلوایا گیا ، جنہوں نے تلاوت کلام پاک، کے علاوہ نعت شریف بھی سنائی اور دعا فرمائی،تقریب میں غفار لہری کی کامیڈی آئٹمز کو خوب سراہا گیا،رضوان آر جے، اور خلیل حیدر کی پرفارمنس کے دوران فنکار بھنگڑے ڈالتے رہے،جبکہ مہمان گلوکار جن کی سالگرہ تھی، ”جاوید باجوہ جے بی“ اور گلوکارہ مہرین جے بی کی پرفارمنس تقریب کی جان تھی، تقریب میں ظفر عباس کھچی آخر وقت تک بھاگ دوڑ میں مصروف رہے کہ فنکاروں کے پروٹوکول میں کمی نا رہے، تقریب میں جاوید باجوہ کی فیملی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی، اس موقع پر راشد محمود، خالد بٹ، اشرف خان، اور دیگر فنکاروں نے مختصر خطاب بھی کیا اور ظفر عباس کھچی کو ویب چینل کے افتتاح اور دونوں گلوکاروں کو سالگرہ کی مبارکباد دی،جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان میری جان ہے، اور میں اپنی خوشی پاکستان میں مناتا ہو ں ، نہائت خوش ہوں کہ میری خوشی میں شریک ہونے اتنے نامور فنکار آئے ، جاوید باجوہ، اور مہرین جے بی اور ظفر عباس کھچی نے آخر میںتمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا مہمانوں کی کھانے سے تواضع کی گئی، اس موقع پر حاضرین کا کہنا تھا کہ ایسی تقریبات ہوتی رہنی چاہیںکیونکہ یہ مل بیٹھنے کا بہانہ ہوتی ہیں، فنکاروں نے سالگرہ تقریب میں خوب ہلہ گلہ کیا اور خوب انجوائے کیا،

شیئرکریں