سوشل میڈیا میں ڈب میش ویڈیو سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ارفع فریال کی ڈرامہ سیریل ”ضد“ عوامی پذیرائی حاصل کرنے لگی
اداکارہ ہمایوں سعید کی پروڈکشن سکس سگما کے بینر تلے بننے والی ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار نبھارہی ہیں
بہترین اداکاری کی وجہ سے مزید ٹی وی ڈراموں اور فلموں کی آفرز ملنا شروع ہوگئی اداکارہ ارفع فریال نے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکالت کی ڈگری حاصل کر رہی ہوں جو آخری مراحل میں ہے گزشتہ کئی سالوں سے سوشل میڈیا میں ڈب میش ویڈیو بنارہی ہوں مجھے اندازہ نہیں تھا ڈراموں فلموں کی آفرز ملنا شروع ہونگی مجھے اداکار ہمایوں سعید نے اپنی فلم میں کام کی آفر دی جبکہ بہت سے ٹی وی ڈراموں کی سکرپٹ دیئے جن میں سے مجھے ڈرامہ سیریل ”ضد“ کا سکرپٹ اچھا لگا جس میں مرکزی کردار نبھارہی ہوں انہوں نے کہا میں نے ہمایوں سعید کو ڈراموں فلموں میں کام کرنے سے معذرت کرلی تھی میں نے کہا تھا کہ مجھے ایکٹنگ کرنا نہیں آتی اس پر اداکار ہمایوں سعید نے جواب دیا ہمیں ایسے ہی ایکٹرز کی تلاش ہے جو کہتے ہمیں ایکٹنگ نہیں آتی انہوں نے مجھے ڈب میش ویڈیو دیکھ کر ہی اپنی پروڈکشن میں بننے والی ڈرامہ سیریل میں کام کی آفر دی ان کا کہنا تھا کہ آپ سب سے پہلے ہماری پروڈکشن کےلئے کام کریں اداکارہ ارفع فریال کا کہنا تھا کہ ڈب میش ویڈیو بنانے میں اور حقیقت میں کیمرے کے سامنے کام کرنا بہت مشکل ہے لیکن میرے لیئے یہ تجربہ خوشگوار رہا میرے دل میں فنکاروں کی ڈائریکٹرز کی اور پروڈکشنز سے جوڑے ہر فرد کےلئے مزید عزت بڑھ چکی ہے کیونکہ مجھے اندازہ ہوگیا ہے کہ کتنی مشکل اور محنت کے بعد ٹی وی ڈرامے فلمیں کمرشلز تیار ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈب میش ویڈیو بنانا کبھی نہیں چھوڑوں گی کیونکہ مجھے ویڈیو بنانا اچھا لگتا ہے جبکہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگ میری ویڈیو کو فالو اور پسند کرتے ہیں میں نے کبھی بھی نہیں سوچا تھا میرے ویڈیوز ایسے وائرل ہونگی اور مجھے شوبز میں کام کی آفرز ملے گی یا میں اداکارہ بن جاوں گی، میرے تمام خاندان میں کوئی بھی شوبز سے وابستہ نہیں ہے بڑی مشکل سے شوبز میں کام کی اجازت ملی ہے انہوں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فلم کی آفرز تو ملی ہے لیکن فلم میں کام کی حامی نہیں بھری ابھی فلم انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن ہے جس میں ٹی وی کے سٹار اداکار بہترین صلاحتیں دیکھارہے ہیں میں فلم کا سکرپٹ دیکھ کر اور اسے اچھی طرح ریسرچ کرنے کے بعد ہی فلم میں کام کی حامی بھرونگی کیونکہ سب سے پہلے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ میں بطور فلم اداکارہ اپنے کردار سے انصاف کر پاوگی یا نہیں اس کےلئے فلم کا سکرپٹ کردار دیکھنا میرے لئے ضروری ہے ڈرامہ سیریل ضدی کے حوالے سے اداکارہ ارفع فریال کا کہنا تھا جب ٹی وی ڈرامہ نشر ہوا میرے دوست فیملی اور لاکھوں پرستار بے حد حیران تھے انہوں نے میری اداکاری کو بے حد پسند کیا ان کا کہنا تھا اداکاری کا تو اندازہ ڈب میش سے ہوگیا تھا لیکن اتنی اچھی اداکاری کرینگی اس کا اندازہ نہیں تھا اداکارہ ارفع فریال کا کہنا تھا مجھے ابھی تک شائقین کی جانب سے بہت اچھا رسپانس حاصل ہورہا ہے جبکہ ڈرامہ سیریل ٹاپ ریٹنگ میں شامل ہے جس کو معروف ہدایتکار اویس خان نے ڈائریکٹ کیا ہے جس کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ سعدیہ فیصل ،منیب بٹ، فردوس جمال، صبا فیصل اور فارس شفیع سمیت دیگر شامل ہیں اداکارہ ارفع فریال نے کہا کہ ہدایتکار اویس خان کی جانب سے میری بے حد رہنمائی کی گئی جس کی وجہ سے مجھے اپنا کردار نبھانے میں مزید آسانی ہوئی جبکہ اسی وجہ سے لوگوں کی جانب سے میرے کردار کو پسند کیا جارہا ہے