ڈائریکٹر شفیق الرحمان کی ٹیلی فلمّ رشتے ؑ مکمل اسی مہینے کے آخر میں ان آنر ہوگی

لندن میں مقیم پاکستانی ڈائریکٹر شفیق الرحمان عامر کی ٹیلی فلم رشتے مکمل ہو چکی ہے اور اس ماہ کے آخر میں مقامی ٹی وی چینل پر آن ائیر ہوگی ٹیلی فلم کی کہانی رشتوں کے گرد گھومتی ہے یہ یوکے بیسٹ کہانی ہے جہاں پر رشتوں کا احترام نہیں کیا جاتا اس کی کہانی میں بتایا گیا ہے کہ جس طرح کاغذ کی کشتی پانی میں تیرتی ہوئی تو اچھی لگتی ہے لیکن وہ کشتی کسی کو پار نہیں لگا سکتی اسی طرح کچھ رشتے دیکھنے میں تو اچھے لگتے ہیں لیکن ان میں احساس کی کمی ہوتی ہے شفیق الرحمن عامر اس سے پہلے 27 ٹیلی پلے بنا چکے ہیں جنہیں عوام کی اکثریت نے بہت زیادہ پسند کیا ٹیلی پلے رشتے سٹار ورلڈ یوکے پروڈکشن کمپنی کی پیشکش ہے جس کے رائٹر اور ڈائریکٹر شفیق الرحمان عامر ہیں ڈرامہ کے ایڈیٹر اویس اور کیمرہ مین عمران خان ہیں جبکہ کاسٹ میں شہزی رانی عدنان ملک نشا کپور اسد عباس جانی خان اور محمود سلطان شامل ہیں ٹیلی پلے کی کہانی بہت زبردست ہے اور امید کی جاتی ہے کہ شفیق الرحمان کے سابقہ ڈراموں کی طرح اس ڈرامے کو بھی پسند کیا جائے گا

شیئرکریں