سنیئر کیمرہ مین عادل عسکری شوٹنگ کے دوران سین فلماتے ہوئے شدید زخمی

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات ایڈن ایونیو میں اورینٹل فلمز کے بینر تلے بننے والی شارٹ فلم ”ایکسپائری لو“ کی شوٹنگ کے دوران سین عکسبند کرتے ہوئے پک اپ سے نیچے گر گئے جس کے باعث انہیں سر ، ہاتھ اور پاﺅں پر شدید چوٹیں آئیں جس پر انہیں فورا مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں آٹھ ٹانکے لگے جبکہ اداکار عبدالوہاب بھی اس سین کے دوران معمولی زخمی ہوئے۔ عادل عسکری نے زخمی ہونے کے باوجود شوٹنگ مکمل کروائی ۔ اس فلم کے پروڈیوسر خرم ریاض ، رائٹر راﺅ قربان علی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انور عزیز اور ڈائریکٹر جاوید یوسف ہیں جبکہ فلم کے مرکزی کرداروں میں عبدالوہاب، اداکارہ زمن اور وکی بٹ تھے۔

شیئرکریں