پی ٹی وی لاہور مرکز کے سینئر انجینئر اکمل چوہدری کی ریٹائرمنٹ پر پروقار تقریب کا اہتمام

جنرل منیجر سیف الدین، مختلف شعبوں کے سربراہان اور ملازمین کی بڑی تعداد میں شرکت، اکمل چوہدری کی خدمات کی تعریف
زندگی کے 33سال اس ادارے کو دئیے، ساتھیوں کی محبت کا شکر گذار ہوں یہی میرا اصل سرمایہ حیات ہے:اکمل چوہدری

 لاہور ( میڈیا نیٹ ورک)  پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن لاہورمرکزمیں شعبہ انجینئر نگ کے سینئر ٹی وی انجینئر اکمل چوہدری کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ لاہور مرکز کے سٹوڈیو اے میں ہونے والی اس خوبصورت تقریب میں لاہور مرکز کے جنرل منیجر سیف الدین،شعبہ نیوز، حالات حاضرہ، انجینئرنگ، ڈیزائن اور دیگر شعبوں کے سربراہان اور ملازمین کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سینئر ٹی وی انجینئر اکمل چوہدری کا شمارپی ٹی وی کے پرانے اور منجھے ہوئے پروفیشنلز میں ہوتا ہے، ادارے سے محبت اور اپنے کام سے لگن ہی ان کی پہچان رہی ہے۔ انہوں نے تیتس برس پی ٹی وی میں خدمات سرانجام دیں اور اس دوران آوٹ ڈور براڈکاسٹنگ، وی وی آئی پی سمیت اہم پوزیشنز پر ذمہ داریاں ادا کیں۔ وہ پی ٹی وی ایمپلائز یونین کے نمائندے بھی رہے اور ہمیشہ ملازمین کے حقوق کی آواز بلند کی۔

 اکمل چوہدری کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی وی کے جنرل منیجر سیف الدین نے کہاکہ اکمل چوہدری نے جس ایمانداری، محنت اور لگن سے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریہ  ادا کی ہیں یہ نئے آنے والوں کے لئے یہ قابل تقلید ہے۔  تقریب سے مختلف شعبوں کے سربراہان اوریونین کے عہدیداران نے بھی خطاب کیا اور اکمل چوہدری کی ادارے کے لئے خدمات کو زبردست انداز میں سراہا۔ اس موقع پر سبکدوش ہونے والے اکمل چوہدری نے کہ انہیں فخر ہے کہ انہوں نے اس ادارے کو اپنی زندگی کے 33پرس دئیے اور اس کی تعمیر و ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ملازمین اور انتظامیہ نے ان سے جس محبت اور خلوص کا اظہار کیا ہے یہی میرا اصل سرمایہ ہے اور اس پر وہ ادارے اور اسکے ملازمین کا تہہ دل سے شکر گذار ہیں۔

شیئرکریں