معروف ، ٖبیو ٹیشن روبی شہزاد کی سالگرہ تقریب،نامور گلوکارہ میگھا نے شرکت کر کے چار چاند لگا دیئے

فنکار آپس میں فیملی کی طرح ہوتے ہیں،، ایسی تقریبات مل بیٹھنے کا بہانہ ہیں،

ہمارا دکھ سکھ سانجھا ہوتا ہے، اس لیئے ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں اکھٹے ہوتے ہیں

(رپورٹ و تصاویر،،انجم شہزاد)

میک اپ اور بیوٹیشن شوبز کے حوالے سے ایک اہم شعبہ ہے، کیونکہ اگر ڈیزائنر فنکاروں کے لیئے نت نئے ملبوسات تیار کرتے ہیں، تو میک اپ آرٹسٹ فنکار کو بناتے سنوارتے ہیں، اور لاہور کی فیشن انڈسٹری ہو، یا ٹی وی پروڈکشنز ان میں میک اپ کے حوالے سے ایک نام روبی شہزاد کا بھی ہے جو کسی تعارف کا محتاج نہیں سب روبی شہزاد کے کام کو پسند کرتے ہیں، اور دوسری وجہ دونوں میاں بیوی کا پیار اور اخلاق ہے، جو فنکاروں کے دکھ سکھ کے سانجھے ہیں، ہر جگہ یہ جوڑی نظر آتی ہے، گزشتہ دنوں روبی شہزاد کی سالگرہ تھی، اس حوالے سے انہوں نے اپنے خاص دوستوں کو ہفتہ دس دن پہلے ہی دعوت دے دی تھی، سالگرہ تقریب کا اہتمام لاہور کے ایک بڑے مشہور ریسٹورنٹ میں کیا گیا، اور ایسا کیسے ہو سکتا ہے، کہ شوبز کی پسندیدہ میک اپ آرٹسٹ ہو تو یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ فنکاروں کی کہکشاں اس تقریب میں نا ہو اس تقریب کے لیئے روبی شہزاد خصوصی طور پر ڈریس تیار کروایا اور ان کے خاوند شہزاد مہمانوں کا والہانہ انداز میں استقبال کر رہے تھے،روبی اور ان کے خاوند شہزاد سبھی سے پیار محبت اخلاق سے ملتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ ان کی سالگرہ تقریب میں فنکاروں نے شرکت کی اور خوب ہلہ گلہ کیا، تقریب میں جن نمایاں فنکاروں نے شرکت کی ان میں مہمان خصوصی نامور اداکارہ و گلوکارہ میگھا تھی جو وقت مقررہ پر ہوٹل میں موجود تھیں ،میگھا اپنی فیملی کے ساتھ سالگرہ تقریب میں موجود تھیں کیونکہ میگھا بھی روبی کو بہت پییار کرتی ہیں، اور فیملی ممبر سمجھتی ہیں، تقریب کی کمپیئرنگ وسیم حسن اور عباس رائے نے کی، ہال کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، اور باقاعدہ سٹیج بنایا گیا تھا جس پر ہیپی برتھ ڈے روبی شہزادلکھا ہوا تھا، آنے والے مہمان روبی شہزاد کے لیئے تحائف اور پھولوں کے گلدستے لے کر آئے، سالگرہ کے لیئے کیک خصوصی طور پر تیار کروایا گیا تھا، جب کیک ٹیبل پر لایا گیا تو تقریب میں موجود سب فنکاروں نے پسند کیامیگھا کے علاوہ سالگرہ تقریب ، لائبہ خان، بیا خان، گلوکار ندیم بٹ، معروف ،گلوکار عمران نیازی،میک اپ آرٹسٹ فوزیہ ، گلوکار احمد نواز، بھنگڑا کنگ مظہر راہی ، طارق طافوعباس رائے، وسیم حسن، ثنا شیخ، خضر عباس، شیخ بلال شکیل زاہد،،ملک آصف شہزاد، شہزاد فراموش، غفار لہری،سید وقار رضوی(ٹائیگر شاہ)پرویز ظہیر، چیئرمین پیفا مختار احمد، وقاص مغل، عامر سہیل، اور دیگر صحافی اور فنکار شریک ہوئے، تالیوں کی گونج میں روبی شہزادکی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، مہمانوں نے روبی شہزادکو پھولوں کے گلدستے اور تحائف دیئے، اس موقع پر روبی شہزاد کو مہمانوں نے اپنے ہاتھوں سے کیک کھلایا ، اس موقع میگھا، مظہر راہی، عمران نیازی، احمد نواز، ندیم بٹ، غفار لہری نے پرفارم بھی کیا اور کہا کہ روبی شہزاد اچھی دوست اور بہن ہیں،اس کی خوشی میں شامل ہونا بڑا اچھا لگا، نے لائبہ خان نے کہا کہ روبی شہزاد سے کافی عرصہ سے پیار محبت کا رشتہ ہے کیونکہ ہم فنکار ہی ایک دوسرے کے لیئے فیملی کی طرح ہوتے ان کی لمبی زندگی کی دعا کرتے ہیں ، میگھا نے کہا کہ فنکار ایک دوسرے کے دکھ سکھ کے سانجھے ہوتے ہیں، روبی شہزاد جتنی اچھی میک اپ آرٹسٹ ہے، اس سے کہیں بڑھ کر اچھی انسان ہے،،آج سالگرہ تقریب میں شریک ہو کے دوستوں سے ملاقات بھی ہوگئی اداکارہ بیا خان نے کہاکہ روبی شہزاد عام ڈگر سے ہٹ کر کام کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ تھوڑے عرصہ میں منفرد مقام بنایا، دوسری اچھی بات یہ ہے کہ دوستوں کی دوست اور بااخلاق ہے،نامور بھنگرا سٹار مظہر راہی مے کہا کہ روبی شہزاد کا انڈسٹری میں بڑا نام ہے آج ان کو مل کر اچھا لگا میں ایسی تقریبات میں کم ہی جاتا ہوں، مگر اس تقریب میں شامل ہو کر اچھا لگا، احمد نواز نے کہا کہ روبی شہزادکی صحت تندرستی کی دعا بھی کرتاہوں اور امید ہے کہ بہت جلد روبی شہزاد انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں گی، نامور بیوٹیشن فوزیہ نے کہا کہ روبی شہزاد کی لمبی زندگی کے لیئے دعا گو ہوں، یہ ہماری پیاری سی بہن ہے، اللہ پاک اس کو مزید کامیابیوں سے نوازے،عمران نیازی نے کہا کہ روبی شہزاد ہنس مکھ طبیعت کی مالک ہے، سب کی خوشیوں میں شریک ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ سب ان کی تقریب میں شریک ہیں روبی شہزادکی سالگرہ کا کیک سب فنکاروں اور مہمانوں نے روبی شہزاد کے ساتھ مل کر کاٹا اور کہا کہ سالگرہ میں شامل ہو کر بڑی خوشی ہوئی ، ان کی صحت سلامتی کی دعاء کرتے ہیں، سالگرہ تقریب میں روبی کے خاوند شہزاد نے سونے کا لاکٹ تحفے میں دیا تو روبی کی خوشی کی انتہا نا رہی کیونکہ یہ روبی کے لیئے سرپرائز تھا آخر میں روبی شہزاد نے کہا کہ آپ سب میرے فیملی ممبرزہیں اوراور میری ہمیشہ کوشش اور خواہش رہی ہے کہ اپنی خوشیاں اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ مل کر مناؤں، آپ سب کا شکریہ ادا کرنے کے لیئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، ہمیں ایسی خوشیاں ایسے ہی منانی چاہیءں،تقریب میں فنکاروں نے پرفارم بھی کیا اور خوب انجوائے کیا، آخر میں مہمانوں کی کھانے سے تواضع کی گئی، مہمانوں کا کہنا تھا کہ سالگرہ تقریب یادگار تقریب بن گئی اس طرح ایک دوسرے کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں مل کر منانی چاہیں،کیونکہ ہم سب ایک فیملی کی صورت ہیں، پہلے شوبز تقریبات ہوتی تھیں، اب ایسی تقریبات میں ان دوستوں سے بھی ملاقات ہوتی، جو سالوں نہیں مل سکتے، کیونکہ موجودہ دور میں ہر بندہ مصروف ہے،

شیئرکریں