اداکارہ نگار چودھری تماثیل تھیٹر کے نئے ڈرامہ ’’لگدی پنجاب دی‘‘میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ جس کی دیگر کاسٹ میں فیروزہ علی، ارم چودھری،تعبیربرال،اکرم اُداس، طاہر انجم، ہنی البیلا، سرفراز وکی، گڈوکمال، بٹ شرارتی اوررضی خان شامل ہیں۔ڈرامہ کی ہیروئن نگار چودھری نے بتایاکہ تماثیل تھیٹر میں ہمیشہ معیاری ڈرامے ہی پیش کیے جاتے ہیں اس ڈرامہ میں مجھے مرکزی کردار میں شامل کیا گیا ہے جوکہ میری محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی شاندار پرفارمنس کے لیے میں نے بہترین کوریوگرافر کی خدمات حاصل کی ہیں جبکہ مہنگے لباس کے ساتھ ساتھ اداکاری پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہوں تاکہ اپنے کردار کے ساتھ پورا انصاف کرسکوں۔ڈرامہ پروڈیوسر اکبر بٹ کام کے حوالے سے بہت محنتی ہیں اُن کے سابقہ ڈراموں نے بھی بہترین بزنس کیا جبکہ یہ ڈرامہ بھی عوامی اُمنگوں پر ضرور پورا اُترے گا۔

نگار چوہدری ’’لگدی پنجاب دی‘‘میں ٹائٹل رول کر رہی ہیں
شیئرکریں