نامور اداکارہ میرا اسٹار میکر جرار رضوی کی عیادت کرنے ان کے گھر پہنچ گئی

فلم اسٹار میرا نے اسٹار میکر جرار رضوی کے لیے بینیفٹ شو کرانے کا اعلان کردیا

پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ میرا گزشتہ روز معروف فلم ڈاءیریکٹر اور سٹار میکر جرار رضوی کی عیادت کرنے کراچی سے سیدھا ان کے گھر پہنچی یاد رہے کہ سٹار میکر جرار رضوی گذشتہ کافی دنوں سے علیل ہیں اور ایک ہفتے کے دوران دو دفعہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آیڈمٹ ہو چکے ہیں۔ جرار رضوی دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں۔ عیادت کے دوران فلم سٹار میرا جرار رضوی کی حالت دیکھ کر آبدیدہ ہو گئیں اور گفتگو کے دوران زارو قطار روتی رہیں اس موقع پر میرا کا کہنا تھا کہ میں جرار رضوی کی مشکور ہوں جنہوں نے مجھے میرا بنایا اور آج میں جو کچھ بھی ہو جرار رضوی کی وجہ سے ہو میرا نے اس موقع پر کہا کہ میں بہت جلد جرار رضوی کے لیے بینیفٹ شو منعقد کر آؤں گی تا کہ جرار رضوی کا بہتر طریقے سے علاج کرایا جا سکے یاد رہے کہ آج سے 22 سال پہلے سٹار میکر جرار رضوی نے میرا کو فلم انڈسٹری میں متعارف کروایا تھا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ جرا رضوی نے فلم انڈسٹری کے لئے بہت کچھ کیا لیکن افسوس فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد نے ان کے لیے کچھ بھی نہیں کیا میری فلم ڈسٹری سے وابستہ افراد سے اپیل ہے کہ وہ جرار رضوی کے لیے بینیفٹ شو کروانے میں میرا ساتھ دیں اس موقع پر جرا رضوی کا کہنا تھا میں ان سب دوستوں کا مشکور ہوں جنہوں نے بیماری کی حالت میں آکے میری عیادت کی اور خاص کر میرا کا بہت زیادہ مشکور ہوں کہ انہوں نے اپنے محسن کو یاد رکھا ترک پریشانی تکلیف ہر کسی پر آتی جاتی ہے پریشانی اور بیماری کی اس گھڑی میں جوس دوست میرے ساتھ ہیں ان کے لئے میرے دل سے دعا نکلتی ہے لیکن نہایت افسوس سے مجھے کہنا پڑ رہا ہے کہ انڈسٹری کے افراد زندہ لوگوں کو تو فراموش کر دیتے ہیں مگر کوئی جب اس دنیا سے چلا جاتا ہے تو پھر آنسو بہانے کے لئے آجاتے ہیں اس ملاقات کے دوران جرار رضوی کے چھوٹے بھائی وقار رضوی بھی موجود تھے

شیئرکریں
  • 67
    Shares