انڈس ایوارڈ کیلئے لاہور سے شوبز شخصیات کی کارکردگی پر انتخاب کیا جارہا ہے

معروف انٹرنیشنل آرگنائزر کامران حیات نائب صدر انڈس ہوم نے کہا پ اکستان کے ان فنکارئوں کو انڈس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈسے نوازا جائے گا

جنہوں نے اپنے ملک کی پہچان بننے کےلئے اہم کردار ادا کیا اور کر رہے ہیںہم لاہورسے فنکاروں کو اس نیشنل ایوارڈ کےلئے منتخب کر رہے ہیں جن کی فہرست 25اپریل تک جاری کر دی جائے گی ہم نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہوا ہے اگر کوئی سنگر جو سمجھتا ہے کہ اسے نیشنل ایوارڈ سے نوازا جائے وہ ہمارے ججز کےزریعے ہم سے رابطہ کرے تاکہ ہم لاہور کے ٹیلنٹ کو دنیا بھر میں روشناس کر سکیں میں نے ہمیشہ پاکستان کے مستقبل کو مدنظر رکھ کر فیصلے لئے اور اللہ تبارک و تعالیٰ نے ہر میدان میں کامیابیوں سے نوازا ۔اس موقع پرصدر انڈس ہوم ویلفیر فائونڈیشن اسد اکرام بیگ نے کہا اندس ہوم ہمیشہ پاکستان انڈسٹری کی خوشحالی کےلئے قدم با قدم ساتھ دے گا۔سید فریاد گیلانی نے کہا پاکستان کے تمام ٹی وی چینلز کے ساتھ ساتھ آن نیوز ایچ ڈی انڈس ایوارڈ کی تقریب کو لائیو کوریج دے گا اس رنگارنگ تقریب کی رونق کو دوبالا کرنےکےلئے اہم شوبزآئیکوز کے ساتھ ساتھ سیاسی قائدین، پاک فوج و پولیس کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔مزید چیف آرگنائزر ارم کامران نے کہا ہم صرف والدین اور بچوں کی محبت کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلا کر نئی آنے والی نسل کووالدین کی اہمیت اور احساس پیدا کرنا چاہتے ہیں کیونکہ انکے ساتھ ہی ہماری کامیابی ہے۔اس پروگرام کےلئے فری پاسس جاری کئے جارہے ہیںجس مال روڈ سے کاماری ایڈ کے آفس سے لیا جاسکتا ہے۔

شیئرکریں