نئے ٹیلنٹ کو پرموٹ کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے – جاوید باجوہ

لاہور شوبز رپورٹر نئے ٹیلنٹ کو پرموٹ کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے، اور اپنے اس مشن کو ضرور پورا کروں گا، ان خیالات کا اظہار دوحہ قطر میں مقیم پاکستانی گلوکار جاوید باجوہ نے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، ایک سوال کے جواب میں جاوید باجوہ نے کہا کہ میں اچھے ٹیلنٹ کی تلاش میں رہتا ہوں ، وہ پاکستان میں ہو، ہمسایہ ملک میں ہو یا دیگر ممالک میں، ہم نے میلینیئم ایونٹس کمپنی اسی لیئے بنائی ہء، کہ اچھا ٹیلنٹ جہاں بھی ہو اس کو پوری دنیا میں متعارف کروایءں گے، جیسے حال ہی میں ایک نیو ٹیلنٹ وقاص نے رابطہ کیا، میں نے اس کو سنا تو حیران رہ گیا، اتنا ٹیلنٹٹد فنکار اس کا فن پوری دنیا میں جانا چاہیئے، وقاص نے کہا کہ میں آپ کی کمپنی کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں، ایک اور سوال کے جواب میں جاوید باجوہ نے کہا میں دوحہ قطر کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی جا کر انٹرنیشنل فنکاروں کے ساتھ پرفارم کر رہا ہوں، جیسے گزشتہ دنوں برطانوی گلوکارہ انجلینا کے ساتھ انگلش گانا ریکارڈ کروانے کا معائدہ ہوا، جاوید باجوہ نے کہا کہ جلد ہی پاکستان آکر اپنے نئے پراجیکٹس پر کام بھی مکمل کروں گا، جاوید باجوہ نے کہا کہ مجھے فلمز کے لیئے بھی گانے کی آفرز آرہی ہیں،

شیئرکریں