صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصمام علی بخاری نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اطہر علی خان کے ہمراہ پودا لگایا
درخت قدرت کا انمول تحفہ ہیں،یہ زمینی کٹاؤ کو روکتے ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت
شجر کاری ہمارے قومی ایجنڈے کا حصہ ہے،ہم نے پنجاب کو سرسبزوشاداب بناناہے، سید صمصمام علی بخاری
لاہور(شوبز رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصمام علی بخاری نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اطہر علی خان کے ہمراہ لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تحت پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصمام علی بخاری نے کہاکہ درخت قدرت کا انمول تحفہ ہیں،یہ زمینی کٹاؤ کو روکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شجر کاری ہمارے قومی ایجنڈے کا حصہ ہے،ہم نے پنجاب کو سرسبزوشاداب بناناہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اطہر علی خان نے پودا لگانے کے بعد اپنے تاثرات میں کہا کہ شجر کاری ہمارے کلچر کا اہم حصہ ہے، الحمر آرٹس کونسل زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی جائے گی،درخت اگانا ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کا ذریعہ ہیں،جنگلات خشک سالی سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔تقریب میں الحمرا کے افسران نے بھی شرکت کی اور پودے لگائے۔