جرار رضوی اور وقاررضوی کے زیرانتظام چھٹی سالانہ محفل میلاد کا انعقاد،

شوبز سے وابستہ شخصیات کی شرکت،محفل نعت و دورد کا خصوصی اہتما م کیاگیا۔

لاہور(شوبزرپورٹر)ہدائتکار جرار رضوی اور وقاررضوی کے زیر انتظام چھٹی سالانہ محفل میلاد کا انعقاد،شوبز سے وابستہ افراد کی شرکت،محفل نعت و درود کا خصوصی اہتمام کیا گیا،تفصیلات کے مطابق اس محفل میلاد کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا یہ محفل میلاد سید باقر رضوی مرحوم کو ایصال ثواب کے لیئے منعقدکی گئی تھی جس کا اہتمام ہدائتکار جرار رضوی،وقار رضوی او رمسز عاطف رضا نے کیا تھا۔اس موقع پر لنگر کا بھی وسیع انتظام کیا گیا تھا۔اس محفل میلاد میں ملک کے نامور نعت خواں احمد رضا اویسی،محبوبی برادران،مدثر احمد قادری،آصف علی حق،حریم عاطف،راجہ یاسرسمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔اس محفل میلاد میں شوبز اورمیڈیاسے وابستہ افراد نے بھی شرکت کی جن میں وکی بابو،حفیظ بھٹی،مسزنزاکت،لائبہ خان،نینا سنیناں،بیاخان،پرویز ظہیر،شیخ بلال احمد،خظرعباس،کاظمی،مونی خان،عامر سہیل،انجم شہزاد سمیت دیگر شامل تھے۔

شیئرکریں