مظہرراہی کے نئے گانے کی ویڈیو مکمل،

لالی راج ،غفار لہری سمیت دیگر ماڈلزکی شرکت،اگلے ہفتے ریلیز ہوگا۔

لاہور(شوبزرپورٹر) بھنگڑا سٹار مظہرراہی کے نئے گانے کا ویڈیو مکمل،اداکارہ لالی راج،غفار لہری و دیگر ماڈلزکی شرکت،اگلے ہفتے ریلیز کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق مظہرراہی کے اس نئے گانے کی ویڈیو گذشتہ روز سگیاں اور پنجاب یونیورسٹی کے نواحی علاقوں میں مکمل کی گئی اس ویڈیومیں مظہرراہی کے ساتھ معروف کامیڈین غفار لہری اور اداکارہ و ماڈل لالی راج نے بھی حصہ لیا۔اس کے ویڈیو ڈائریکٹر نوید تھے جبکہ پروڈیوسر شاہد سونو تھے۔ایک ملاقات کے دوران مظہرراہی نے بتایاکہ ان کا بلاک بسٹر گانا’’سوہنا معشوق ہوے‘‘ ترقی کی منازل طے کررہاہے اس لیئے انہوں نے نیا گانا ایک بڑے بجٹ اور بڑی کاسٹ کو لے کر بنایا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ’’سوہنا معشوق ‘‘ کو کروڑوں لوگوں نے پسند کیا ہے اس لیئے وہ اپنی نئی ویڈیو اس سے زیادہ معیاری بنا کر دے رہے ہیں تاکہ ان کے پرستار اسے ’’سوہنا معشوق‘‘ سے بڑھ کر پذیرائی دیں ۔مظہرراہی نے مذید کہاکہ اس کی ویڈیو شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور انشا ء اللہ جلد اس کی ایڈیٹنگ مکمل کر کے اسے ملک بھرمیں ریلیز کر دیا جائیگا۔

شیئرکریں