گلوکار فواد حسن زیدی کے ویڈیو’’جلتے دیئے‘‘کی لانچنگ تقریب

تقریب میں علم و ادب کے نمایاں افراد کی شرکت، ویڈیو اور انداز گائیکی کو سراہا گیا

فواد حسن کی ویڈیو کو بھی سراہا گیا، جب کہ لائیو گائیکی نے سماں باندھ دیا، یہ بات غلط کہ پڑھے لکھے گھرانوں کے افراد اس فیلڈ میں نہیں آتے

رپورٹ، تصاویر، انجم شہزاد

گلوکاری کی فیلڈ ایسی ہے ،جس میں آجکل بہت سے نوجوان گلوکار بغیر سیکھے ہی آجاتے ہیں، اچھے اور پڑھے لکھے گھرانوں کے لڑکے لڑکیاں اس فیلڈ میں آنے سے کتراتے تھے، مگر اب دور بدل چکا ہے، پڑھے لکھے گھرانوں کے بچے اس فیلڈ میں آبھی رہے ہیں اور نام بھی بنا رہے، ہیں، بلکہ اب اچھے گھرانوں کے بچے باقاعدہ نا صرف میوزک سیکھ رہے ہیں، اور محنت کر رہے ہیں، گزشتہ دنوں لاہور کے مقامی ہوٹل میں گلوکار فواد حسن زیدی کی میوزک ویڈیو کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی، جس کا اہتمام نعیم کاظمی نے کیا اور اس تقریب میں شوبز کے علااوہ علم و ادب کے نمایاں افراد نے شرکت کی اور فواد حسن زیدی کا ویڈیو دیکھا اور پسند کیا، فواد حسن زیدی کا تعلق پڑھے لکھے گھرانے سے ہے آنکھ کھلتے ہی اپنے گھر میں علم و ادب کی محافل دیکھیں اور جب خود گایئکی کے شوق کا اظہار کیا تو والدین نے روکنے کی بجائے ساتھ دیا اور کہا کہ تعلیم بھی حاصل کرو اور ساتھ میوزک سیکھو بھی یہی وجہ ہے کہ دیکھنے والوں کو فواد حسن زیدی کے کام میں انفرادیت نظر آئی، فواد حسن نامور ادیبہ در نجف زیدی کے فرزند ہیں فواد کے والد گرامی ملک کے نامور تاریخ دان اور انجنیئر سید حسن جعفر زیدی ہیں، ہیں، تقریب میں جن نمایاں افراد نے شرکت کی ان میں نامور ڈرامہ رائٹر عطا اللہ عالی، ادیبہ، ڈرامہ نگار بشری رحمان، عائشہ اسلم، انعام حزیں قادری، شاہد محمود ندیم، قاسم زیدی، محسن جعفر زیدی، پروفیسر محمد جواد، توقیر، فلم ڈائریکٹر شہباز مصطفی، ویڈیو ڈائریکٹر دانیال، نعیم کاظمی، حنیف خان، شامل تھے، تقریب میں ویڈیو دکھانے کے ساتھ لایؤ پرفارمنس کا بھی مظاہرہ کیا گیا، جسے حاضرین کی بڑی تعداد نے پسند کیا، اس موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گلوکار سید فواد حسن زیدی نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میری پہلی کاوش کو ہی اس طرح سراہا گیا اور ملک کے نامور افراد شریک ہوئے،ویڈیو ’’جلتے دیئے‘‘ کے ڈائریکٹر دانیا ل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاعری اور میوزک اچھا ہو تو خود ہی دل کرتا ہے کہ اچھا کام کیا جائے، ہم نے محنت کی جسے عوامی پذیرائی دیکھ کر دلی خوشی ہو رہی ہے، پی ٹی وی کے سابقہ جی ایم اور معروف ڈائریکٹر پروڈیوسر شاہد محمود ندیم نے بھی انداز گائیکی اور ڈائریکشن کو سراہا، عطا اللہ عالی جو اچھے رائٹر ہیں، انہوں نے بھی تعریف کی، نامور ادیبہ شاعرہ بشری رحمان نے کہا کہ اچھا میوزک کانوں کو بھلا لگتا ہے اور روح کی تسکین کرتا ہے جبکہ آجکل نوجوان میوزک کے نام پر بے ہنگم اچھل کود کر رہے ہیں، وہ پسند نہیں ، مگر آج فواد حسن زیدی کو سن اور دیکھ کرخوشگوارحیرت ہوئی، کہ کوئی نوجوان ایسا ہے جو بے جا اچھل کود کی بجائے اچھی موسیقی پیش کر رہا اس کے لیئے بہت سی دعائیں، انعام قادری نے بھی ویڈیو اور گائیکی کو سراہا اور کہا کہ آجکل نوجوان موسیقی کے نام پر کانوں پر ظلم ڈھا رہے ہیں، فواد حسن زیدی ایسے میں تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوا ہے، پروفیسر اور میوزک ٹیچر محمد جواد نے بھی اظہار خیال میں کہا کہ فواد حسن کے لیئے دعائیں یہ ایک دن آسمان موسیقی کا درخشندہ ستارہ ثابت ہوگا،دیگر افراد نے بھی اظہار خیال کیا اور ویڈیو کے بعد فواد حسن زیدی نے لائیو پرفارمنس سے حاضرین کو محظوظ کیا، فواد حسن زیدی کی والدہ سیدہ در نجف زیبی اس موقع پر پر جوش نظر آرہیں تھیں انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے نے ثابت کیا کہ آج بھی سیکھانے والے موجود ہیں اگر بندہ سیکھنے والا ہو، اور یہ بھی ثابت کیا کہ فیلڈ کوئی بری نہیں ہوتی، شوبز اور موسیقی کی فیلڈ میں پڑھے لکھے گھرانوں کے افراد آرہے ہیں، آخر میں سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا اور کھانے سے تواضع کی گئی، یہ تقریب موسیقی کے ساتھ ادبی بھی نظر آئی، فواد حسن زیدی نے کہا کہ میرا حوصلہ افزائی کا شکریہ آئندہ اچھے سے اچھا میوزک سننے اور دیکھنے کو ملے گا تقریب کی کمپیئرنگ کے فرائض نامور شوبز صحافی ایس ایم شاکر نبھائے،

شیئرکریں