فلم جنون عشق 12 اپریل کو ریلیز کی جائے گی.

فلم کے پروڈیوسر اصغر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم بین الاقوامی معیار کے مطابق بنائی ہے جس کی کہانی اور ڈائریکشن پر بڑی محنت کی گئی ہے. انہوں نے کہا کہ فلم کی کاسٹ کا بہت مشکور ہوں جہنوں نے فلم کو اپنا سمجھ کر کام کیا. اصغر علی نے کہا کہ فلم کے ٹریلر اور گانوں کو بہت پسند کیا جارہا ہے حال ہی میں فلم کی تعارفی تقریب میں پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات نے بھر پور شرکت کی تھی اور انہوں نے فلم کے ٹریلر کو سراہا تھا. اصغر علی نے کہا کہ یہ فلم پاکستان فلم انڈسٹری کی فلم ہے فلم کی کاسٹ میں سینئر اداکار شاہد حمید ,راشد محمود, عامر قریشی ,عدنان خان ,ماہی خان شامل ہیں فلم کے ڈائریکٹر نسیم حیدر شاہ ہیں.

شیئرکریں