لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ عیسی خیلوی نے کہا کہ ڈی جی خان تونسہ شریف کے علاقے ریتڑہ کے رہائشی شعیب قیصرانی نے سوشل میڈیا پر میرے انتقال کی جھوٹی نیوز چلائی تھی.جس کو عاطف نذیر ڈی پی او نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا یہ شخص تھانے میں ہے اور میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس شخص کو پولیس ایسا سمجھائے کہ وہ آئیندہ سے کسی کے بارے میں ایسی حرکت نہ کرے یہ ایک گروہ ہے جو سادہ لوح افراد کو بلیک میل کرتا ہے. عطا اللہ عیسی خیلوی نے کہا کہ میں نے شعیب نامی شخص کو معاف کردیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے.
(شعیب قیصرانی)
شیئرکریں