فلم”تھوڑی لائف تھوڑی زندگی“ اورینٹل فلمز، ڈی میکس اور ویسپر کے اشتراک سے بنائی جارہی ہے

جس کا پہلا سپیل چھ اپریل کو شروع ہورہا ہے جس میں اداکار سمیرخان، کیشا اور عنایت خان سمیت دیگر فنکار حصہ لیں گے

سمیر خان، خالد قدوائی، خورشید رضوی، خرم ریاض، جوزف، انور عزیز سمیت دیگر کا گروپ فوٹو

۔ان خیالات کا اظہار پروڈیوسر وہدایتکار خالد قدوائی نے مقامی فائیو سٹار ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اورینٹل فلمز کے چیف ایگزیکٹو خرم ریاض، پروڈیوسر خورشید رضوی،جوزف اور اداکار سمیر خان بھی موجود تھے۔ خالد قدوائی نے کہا کہ ”تھوڑی لائف تھوڑی زندگی“سوشل موضوع پر بنائی جانیوالی فلم ہے جس کو ڈائریکٹ اور پروڈیوس کرنے کے علاوہ اس کا سکرپٹ بھی خود لکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں چالیس سال سے رہ رہا ہوں وہاں پر پاکستانی کی ایک کثیر تعداد رہتی ہے جو ہالی وڈ اور بالی وڈ کی طرح اپنی فلموں کو بھی بین الاقوامی مارکیٹ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔فلم میکنگ میرا شوق ہی جنون ہے جس کی تکمیل کے لئے باقاعدہ فلم میکنگ کا کورس کیا ۔میری خواہش تھی کہ بطور پروڈیوسر ڈائریکٹر ایسی فلم بناﺅں جس میں پاکستانی کلچر کو پردہ سکرین پر دکھایاجائے۔خالد قدوائی نے کہا کہ میں اورینٹل فلمز کے چیف ایگزیکٹو خرم ریاض کابے حد شکرگزار ہوں کہ جنہوں نے میرے ادارے ویسپر کیساتھ ملکر”تھوڑی لائف تھوڑی زندگی“بنانے کے لئے بھرپور سپورٹ کر رہے ہیں۔خرم ریاض نے کہا کہ اورینٹل فلمز زیادہ سے زیادہ پاکستانی فلمیں بنانے کی پلاننگ پر عمل پیرا ہے ۔ اسی لئے خالد قدروائی کے ادارے ویسپر کے علاوہ جوزف کے ادارے ڈی میکس کیساتھ مل کر ”تھوڑی لائف ،تھوڑی زندگی“ بنائی جارہی ہے اور مستقبل میں بھی اورینٹل فلمز ان اداروں کیساتھ مل کر مزید فلمی پراجیکٹس پلان کئے ہیں جن کے پیپرورک پر کام ہورہاہے ۔فلم ”تھوڑی لائف تھوڑی زندگی“کے میوزک ڈائریکٹر نعیم وزیر ہیں۔

شیئرکریں