عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے صحت یابی کے بعد اپنا ویڈیو بیان جاری کردیا

ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد صحت یاب ہوکر گھر پہنچ چکا ہوں ، لوک فنکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی

بیماری کے دوران میری لیئے دعائے صحت کرنیوالے احباب کا شکرگزار ہوں ، عیسیٰ خیلوی

بیماری کے دوران میرا ایک میوزک شو متاثر ہوا ،
میں نے بیماری کے باوجود ملتان شو کیا
ستارہ امتیاز لیتے وقت میں اپنے پاوں پہ کھڑا نہیں ہوسکتا تھا ،13 اپریل کو دوبئی میں شو کرکے ساز و آواز کا جادو جگاوں گا ، میری بیماری سے متعلق سوشل میڈیا پر عجیب و غریب خبریں پھیلانے والوں کو اللہ ہدایت دے ،
انتقال کی جھوٹی افواہوں پر لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسٰی خیلوی کا ردعمل

شیئرکریں