سٹیج کی معروف اداکارہ لیلی صدیقی ڈرامہ کرنے گوجرانوالہ پہنچ گئیں

سٹیج کی معروف اداکارہ لیلی صدیقی ڈرامہ کرنے گوجرانوالہ پہنچ گئیں۔اداکارہ راکسی تھیٹر میں ڈرامہ ’’لڑ گئے نین کنوارے‘‘کررہی ہیں جن کے ساتھ لاہور سے سخاوت ناز بھی راکسی تھیٹر میں اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ اداکارہ لیلی صدیقی نے بتایاکہ وہ عرصہ دراز بعد گوجرانوالہ میں پرفارم کررہی ہیں ۔لاہور میں بہت مصروف رہی ہوں مگر کئی مہینوں سے گوجرانوالہ کے پرستار اور پروڈیوسرز رابطے میں تھے جوکہ یہ چاہتے تھے کہ میں وہاں پرفارم کروں۔گوجرانوالہ میں میرے بہت سارے پرستار ہیں جن کی خاطر مجھے یہاں آنا پڑا مجھے اُمید ہے کہ میرا ڈرامہ بہت بہترین جائے گا اس میں سخاوت ناز میرے ساتھ ہیں اس لیے اُمید کی جاسکتی ہے کہ یہ ڈرامہ بزنس کے لحاظ سے بہت بہترین رہے گا میرا کردار اور رقص منفرد اور معیاری ہے جو کہ پوری فیملی دیکھ سکتی ہے ۔

شیئرکریں