نگار چودھری ایک بار پھر تماثیل تھیٹر میں جلوے بکھیریں گی

نگار چودھری ایک بار پھر تماثیل تھیٹر میں جلوے بکھیریں گی ۔اداکارہ کا نیا ڈرامہ ’’ساجن دیہاڑی باز‘‘شروع ہوچکا ہے جس میں ادکارہ نگار چودھری اپنی زندگی کے بہترین کردار میں جلوہ گر ہیں۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ معیار کو ترجیح دوں کیونکہ آج کا سٹیج بہت محنت مانگتا ہے اور لاہور میں تو سٹیج ڈرامہ بہت بہتر ہوچکا ہے یہاں پر فحاشی اور عریانی والا کوئی چکر ہی نہیں کیونکہ 3محکمے ایک وقت میں مانیٹر کرتے ہیں اس لیے اچھا اور بہترین کام ہورہا ہے نگار چودھری کا مزید کہناتھاکہ میں نے اس ڈرامہ کے لیے بہت مہنگے ملبوسات تیار کروائے ہیں جبکہ رقص کے لیے بھی بہترین کوریوگرافر کی خدمات لی ہیں تاکہ ڈرامہ عوامی اُمنگوں کے مطابق ہو ۔

شیئرکریں