اداکارہ مہک نور کا نیاسٹیج ڈرامہ ’’ساجن دیہاڑی باز‘‘تماثیل تھیٹر میں شروع ہوگیا

اداکارہ مہک نور کا نیاسٹیج ڈرامہ ’’ساجن دیہاڑی باز‘‘تماثیل تھیٹر میں شروع ہوگیا۔جس کی کہانی ایسے باپ کی ہے جو اپنی اولاد کی خاطر بے پناہ قربانیاں دیتا ہے مگر اُسے اس کا کیا صلہ ملتا ہے اس موضوع کو بہترین طریقے سے مصنف وہدایتکار بلال چودھری نے تیار کیا ہے۔ڈرامہ میں مرکزی کردار اداکارہ مہک نور ادا کررہی ہیں جو اس میں ایک ایک لڑکی کاکردار نبھا رہی ہیں جوکہ بہت ماڈرن اور اپنی زندگی کا انجوائے کرنے والی لڑکی ہے جو کہ آزاد فضاؤں میں رہناچاہتی ہے مگر اُس کی فیملی بہت سخت ہے جوکہ اُس کی خوشیوں کو پورا نہیں ہونے دیتی۔اداکارہ نے بتایا کہ ڈرامہ کے پروڈیوسر اکبر بٹ ہیں جنہوں نے بہت محنت کررہے ہیں اس ڈرامہ کے لیے تمام فنکاروں نے بہت محنت کی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ بزنس کے لحاظ سے بھی بہترین ثابت ہوگا۔

شیئرکریں
  • 2
    Shares