نگار چودھری ’’انڈر ورلڈ‘‘میں شامل ہو گئیں،

فلم کی عکسبندی رواں ہفتے میں سٹارٹ ہوگی،سٹیج، ٹی وی پر بے تحاشا کام کیا، فلم سکرین کا اپنا چارم ہے

فلمسٹار نگار چودھری کی نئی فلم ’’انڈرورلڈ ‘‘کی عکسبندی رواں ہفے شروع ہوگی۔ نگار چودھری فلم کی عکسبندی کے لیے شمالی علاقہ جات جائیں گی۔ اداکارہ نے بتایاکہ فلم میں کام میرا شوق ہے اس وقت ہماری فلم انڈسٹری بحالی کے دور سے گزر رہی ہے اور میری کوشش ہے کہ معیاری فلموں میں کام کروں تاکہ ہمارے روٹھے ہوئے فلم بین واپس سینماگھروں کی طرف لوٹ آئیں۔انڈرورلڈ ایک ایکشن تھرلر مووی ہے جس کی عکسبندی شمالی علاقہ جات میں شروع ہونے والی ہے جبکہ یہ بیرون ملک میں بھی شوٹ کی جائے گی۔ اس وقت ہماری انڈسٹری کو نئی فلموں کی اشد ضرورت ہے ۔ہماری انڈسٹری بحالی کے عمل سے گزر رہی ہے اور گزشتہ کچھ سالوں سے بہت اچھی اچھی فلمیں ہمیں دیکھنے کو ملی ہیں جس سے اُمید بندھی ہے کہ اب ہماری انڈسٹری کا مسقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

شیئرکریں