تصدق جیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا آہین اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے اور یا ہمارے مذہب کی بھی بنیادی تعلیم ہے۔

کلبوشن یادیو کیس میں تصدق جیلانی پاکستان کے adhock جج بھی ہیں
تقریب اس وقت انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس دی ہیگ میں جاری
تقریب میں انٹرنیشنل کورٹ اف جسٹس کے صدر عبدلقوی احمد یوسف بھی موجود ہیں
انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس دی ہیگ کے صدر عبدلقوی احمد یوسف نے تصدق جیلانی کی تعریف کی
دی ہیگ میں پاکستان کے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو انٹرنیشنل جسٹس ایکسیلنس ایوارڈ دیا جا رہا ہے
عبدلقوی نے اقلیتوں کے تحفظ کے لئے جسٹس تصدق جیلانی کی کوششوں اور فیصلوں کو سراہا
تصدق جیلانی کو دیا جانے والا ایوارڈ پاکستان کے لئے اعزاز ہے
2007 میں pco کے تحت حلف لینے سے انکار کیا تھا

یورپین پارلیمنٹ کے پچاس ارکان نے انڈین مقبوضہ کشمیر میں پیکٹ گن کے استعمال پر فوری پابندی کا مطالبہ کردیا۔
پچاس یورپین ارکان اسمبلی نے انڈین پرائم منسٹر کے نام ایک خط میں مطالبہ کیا ہے کہ انڈین مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے خلاف پیلٹ گن کا استعمال فوری بند کیا جائے۔
ارکان یورپی یونین نے اپنے خط میں انڈین مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے. یورپی یونین کے ارکان پارلیمنٹ نے انڈین مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر بھارتی فوج کی بربریت اور ظلم و ستم پر بھی روشنی ڈالی۔

یہ خط اپنی نوعیت کا پہلا ذریعہ ہے جس میں 50 سے زائد ایم ای پی کی طرف سے دستخط کئے گئے جن کا تعلق یورپ کے مختلف ممالک سے ہے۔
انڈین مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے پیلٹ گن کا استعمال بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کے خلاف ہے۔ یورپی پارلیمنٹ کے اراکین نے معصوم کشمیروں پر بھارتی ظلم کی مذمت کی ہے.

شیئرکریں