سفارت خانہ پاکستان برائے فرانس میں گزشتہ روز یوم پاکستان کی یاد میں ایک سفارتی استقبالیئے کا اہتمام کیا گیا۔

فرانسیسی سینٹ میں پاکستان فرانس دوستی گروپ کے صدرجناب پاسکل علیزاد، فرانسیسی قومی اسمبلی میں پاکستان فرانس دوستی گروپ کے نائب صدر جناب فرانسواس پپونی، دیگر پارلیمانز، میئرز، اعلی فرانسیسی حکام، سفارتی اراکین، دانشوروں اور فرانسیسی و پاکستانی صحافیوں کی بڑی تعداد نے اس استقبالیہ کی تقریب میں شرکت کی۔
اس تقریب کے دوران تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے ایک دوسرے سے بات چیت کی اور سفارت خانہ کے افسران اورعملے کو یوم پاکستان کی مبارک باد پیش کی۔

اس استقبالیہ کے دوران پاکستان کے قومی گیتوں کو دستاویزی فلموں کے ساتھ براہ راست پیش کیا گیا۔ عمران چوہدری اور جناب بلال جاوید کی جانب سے پاکستان کے قدرتی و ثقافتی مناظر کی بنائی ہوئی تصویروں کی نمائش بھی پیش کی گئی جس میں شرکاء نے گہری دلچسپی ظاہر کی۔

شیئرکریں