ہدایتکارنسیم حیدرشاہ اور فلمساز اصغر علی کی فلم ’’جنون عشق‘‘کی نمائش کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔

لاہور(شوبزرپورٹر)ہدایتکارنسیم حیدرشاہ اور فلمساز اصغر علی کی فلم ’’جنون عشق‘‘کی نمائش کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔فلم کی باقاعد ہ پرموشن کا آغاز یکم اپریل کو مرکزی تقریب سے ہوگا جس کا اہتمام مقامی فائیوسٹار ہوٹل میں کیاگیاہے ۔تقریب میں فلم کے فنکاروں کے علاوہ فلمی صنعت سے وابستہ معروف فنکار ،ہنرمند اور فلمسازشرکت کریں گے۔اس موقع پرفلم کی نغمات دکھائے جائیں گے اور گلوکارلائیوگیت بھی گائیں گے۔فلم کے مصنف واجد زبیری اور موسیقار ایم ارشد ہیں۔نغمات راحت فتح علی خان،حمیرا چنا اور سائرہ نسیم نے گائے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں عدنان خان،ماہی خان،شاہد حمید،راشد محمود،لکی ڈئیر،اچھی خان اور عامر قریشی کے علاوہ دیگر فنکار شامل ہیں۔ہدایتکارکاکہناتھاکہ یہ آج کے جدید دورکے مطابق بنائی گئی فلم ہے جس کی پوسٹ پروڈکشن بنکاک سے کرائی گئی ہے ۔فلم کی نمائش کے حقوق شیرافلمز نے حاصل کیے ہیں اور مذکورہ فلم ملک کے ایک سو کے قریب ڈیجیٹل سینماگھرو ں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔

شیئرکریں