)برطانوی گلوکارہ کے ساتھ گانا ریکارڈ کروانا اعزاز کی بات ہے – پاکستانی گلوکار جاوید باجوہ

لاہور(شوبز رپورٹر)برطانوی گلوکارہ کے ساتھ گانا ریکارڈ کروانا اعزاز کی بات ہے، ان خیالات کا اظہار قطر میں مقیم پاکستانی گلوکار جاوید باجوہ نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، ایک سوال کے جواب میں جاوید باجوہ نے کہا کہ ویسے بھی بیرون ملک اپنے فن کے ذریعے ملک کا نام روشن کیا ہے، مگر برطانوی گلوکارہ انجلینا نے میرے ساتھ انگلش گانا ڈیوٹ ریکارڈ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جو میرے لیئے بھی ایک اعزاز ہے، جاوید باجوہ نے کہا کہ دوحہ قطر میں اپنی جاب کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کر رہا جبکہ ہماری ’’میلینیئم ایونٹس‘‘کمپنی جلد ہی بیرون ملک شوز کی سیریز شروعکر رہی ہے جس میں پاکستانی، اور ہمسائیہ ملک کے فنکاروں کے علاوہ انٹرنیشنل نامور گلوکاروں کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی بھرپور مواقع فراہم کیئے جائیں گے، پاکستان میں کافی ٹیلنٹ تلاش کر چکا ہوں ان کے ساتھ معائدے کرنے کے علاوہ اپنی ریکارڈنگز کروانے جلد پاکستان آ رہا ہوں، جاوید باجوہ نے کہا کہ ملکی ٹیلنٹ کو انٹرنیشنل سطح پر متعارف کروانا میرا مشن ہے، میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں، میں اپنے کام سے کام رکھتا ہوں کسی سے جیلس نہیں،

شیئرکریں