100ایشین لیجنڈز ایوارڈز کی سالانہ تقریب کے لئے گورنر ہاؤس دیا جائے ، سید سہیل بخاری

ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکی ؒ لاہور نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ،وزیر اعظم پاکستان عمران خا ن، صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی سے مطالبہ کیا ہے جس طرح کاروباری لوگوں کو گورنر ہاؤس میں تقریبات کرنے کی اجازت دی جارہی ہے جوکہ لاکھوں روپے کا سپانسرز بھی گورنر ہاؤس کے نام پر لیتے ہیں ہمیں بھی 100ایشین لیجنڈ ایوارڈز کی تقریب کیلئے گورنر ہاؤس دیا جائے ۔جسکی تیاری ہم دو سال سے کر رہے ہیں سید سہیل بخاری نے کہا کہ ہم آپکو یقین دلاتے ہیں کہ دعوت نامے پر کسی کمپنی کا لوگو یا پبلسٹی نہیں ہوگی اور نہ ہی کوئی سپانسرز ادارہ ہوگا۔ ہم اپنی مدد آپ کے تحت یہ پروگرام کریں گے دوسرے لوگوں کی طرح سپانسر ز شپ کی مد میں لاکھوں روپے نہیں اکٹھا کریں گے۔

شیئرکریں