گلوکار جاوید باجوہ نیپالی عوام میں بھی مقبول ہو گئے

لاہور(شوبز رپورٹر)دوحہ قطر میں مقیم پاکستانی گلوکار جاوید باجوہ نیپالی عوام میں بھی مقبول ہوگئے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں نیپالی گلوکارہ سونیا جو کہ دوحہ قطر میں ہی مقیم ہیں،وہ بھی جاوید باجوہ کی مداح نکلی،نیپالی گلوکارہ سونیا مختلف شوز میں جاوید باجوہ کو سنتی تھیں، انہوں نے نیپالی کمیونٹی کے لیئے منعقدہ شو میں گلوکار جاوید باجوہ کو نا صرف انوائٹ کیا، جہاں پر نیپالی کمیونٹی نے جاوید باجوہ کے فن کو سراہا، اور اس تقریب میں جاوید باجوہ کو نیپال کا روائیتی مفلر بھی پہنایا، اس حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے، ٹیلی فون پر جاوید باجوہ نے کہا کہ مجھے پاکستان کا نام اپنے فن سے بلند کر کے خوشی ہوتی ہے، اس وقت میرا سیروں خون بڑھ جاتا جب کسی ایونٹ میں مجھے پاکستانی گلوکار کہہ کر بلایا جاتا، جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، بس مواقع ملنے کی ضرورت ہے، اور ہم فنکار ہی بیرونی دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج لا رہے ہیں، کہ ہم لوگ باصلاحیت اور امن پسند قوم ہیں، ہم پر دہشت گردی کا لیبل لگایا جاتا، جاوید باجوہ نے کہا کہ اگلے ماہ پاکستان آرہا ہوں، سنگرز کے ساتھ معائدے کرنے کے علاوہ اپنے نئے پراجیکٹس مکمل کروانے اور کچھ شوز لائن اپ کرنے ہیں،

شیئرکریں