لاہور پریس کلب ادبی کمیٹی کے زیر اہتمام معرو ف صوفی شاعر شاہ حسین کے سالانہ عرس کی تقریبات

جس کی صدارت صدر پریس کلب ارشد انصاری نے کی جبکہ صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امورپیر سعید الحسن شاہ ،ڈائریکٹر جنرل پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف اورڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری مہمان خصوصی تھے

تقریب کے فرائض پریس کلب ادبی کمیٹی کے رکن خواجہ آفتاب حسن نے سرانجام دیئے ۔تقریب کا آغاز معرف دانشور اور پریس کلب کے سینئر ممبر اکرم شیخ نے شاہ حسین کی شخصیت و فن کے حوالے سے اظہارخیال کیا بعدازاں پریس کلب کے ممبر مظفر چوہدری نے موسیقی کے ساتھ شاہ حسین کا کلام پیش کیا ،ان کے بعد معروف شاعر اور پریس کلب کے اعزا ی ممبر بابا نجمی نے شاہ حسین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاہ حسین کے پیغام پر عمل کرتے ہوئے جھگڑے ختم کرکے انسان دوستی پر زور دیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر صغریٰ صدف نے کہا کہ صوفی شعراءحقوق العباد پر زور دیتے ہیں شاہ حسین نے بھی اپنے کلام کے ذریعے یہی پیغام دیا ہے پلاک کی تقریبات کو میڈیا بھرپور کوریج دیتا ہے اور بڑی خوشی کی بات ہے کہ لاہور پریس کلب نے خود بھی شاہ حسین کیلئے آج یہ محفل سجائی ہے جس پر صدر پریس کلب ارشد انصاری مبارکباد کے مستحق ہیں اور دعا ہے کہ وہ سدا ایسی محفلیں سجاتے رہیں ۔اس موقع پر قاسم سلیم سجاد بری، زاہد اقبال اور بشریٰ صادق نے شاہ حسین کا صوفیانہ کلام پیش کرکے حاضرین کے دل موہ لئے آخر میں جگ درشن صوفی بھنگڑا گروپ نے اپنی پرفامنس کے ذریعے محفل لوٹ لی ۔ادبی کمیٹی کی جانب سے قمرالزمان بھٹی نے بھنگڑا ڈال کر نمائندگی کی قبل ا زیں مہمان خصوصی صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امورپیر سعید الحسن شاہ ، صدر پریس کلب ارشدانصاری اور سینئرنائب صدرو چیئرمین ادبی کمیٹی ذوالفقار مہتو ،ڈائریکٹر جنرل پلا ک ڈاکٹر صغریٰ صدف اورڈائریکٹر جنرل اوقاف طاہر رضا بخاری نے پر یس کلب کی جانب سے فنکاروں میں شیلڈز تقسیم کیں ، تقریب میں پریس کلب کے سیکرٹری زاہد عابد، خزانچی سالک نواز، ممبرز گورننگ باڈی چیئرمین لائبریری کمیٹی عمران شیخ ،احمد رضا، رانا طاہر،کے علاوہ ممبرز ادبی کمیٹی اظہر غوری ، خواجہ آفتاب حسن، سعید اختر، قمرالزمان بھٹی، شہباز انور خان، اقبال بخاری،پرویز الطاف، شہزاد فراموش، میم سین بٹ کے علاوہ مزاحیہ فنکار غفار لہری ،کامریڈ زوارحسین ، انوار قمر، اے آر گل، رفیق خان ، طارق کامران اعجاز حفیظ خان، تمثیلہ چشتی سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

شیئرکریں
  • 4
    Shares