سماجی خدمات کے اعتراف پر پاکستان فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ریما خان کو حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا

ریما خان نے صدر پاکستان عارف علوی سے ایوان صدر میں ہونے والی قومی اعزازات وایوارڈز کی تقریب میں اپنا ایوارڈ وصول کیا.


ریما خان کو ان کی فلمی اور انسانیت کے لئے کی جانی والی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے. ریما خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کو یہ اعزاز ملنے پر بہت خوشی محسوس ہوئی ہے. خاص کر ایوان صدر میں اس تقریب میں شریک ہونا بھی میرے لئے ایک اعزاز تھا. ریما خان نے کہا کہ اب مجھ پر اور زیادہ ذمہ داری آگئی ہے کہ میں اپنے ملک کے لئے اور زیادہ کام کروں ان شاء اللہ میں اپنی پوری قوت سے اپنی ذمہ داریاں نھباؤں گی.

شیئرکریں