جرمنی میں پاکستانی طالب علم بہت بڑی تعداد میں یہاں کی معیاری اور مفت تعلیم کے حصول کے لئےآرہے ہیں

جرمنی میں پاکستانی طالب علم بہت بڑی تعداد میں یہاں کی معیاری اور مفت تعلیم کے حصول کے لئےآرہے ہیں – یہ ذہین طالب علم جہاں اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں وہی ساتھ ہیں اپنی مدد آپ کے تحت بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج پیش کرنے کے لئے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد بھی کرتے ہیں . اسی طرح جرخی کے شہر Essen-Duisberg کے طلبہ وطالبات نے پاکستان ڈے کی مناسبت سے ایک شام پاکستان کے نام کا انعقاد کیا . جس میں حاضرین کو پاکستان کے حوالے سے سیاحتی اور معلوماتی فلمین دیکھائی گئی ، بتایا گیا کہ پاکستان دینا کا پہلا اسلامی ایٹمی طاقت ملک ہے اور خطے میں امن کا خواہاں ہے .اس موقع پر ملی نغمے پیش کئے گئے . معزز شرکاء کے لئے دیسی کھانوں کا انتظام کیا گیا تھا – اس تقریب میں نہ صرف گردو نواح میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی بلکہ برادرا سلامی ملک ترکی کے علاوہ انڑنیشنل اور مقامی طالب علموں کے ساتھ ساتھ انڈین طلبہ و طالبات بھی بڑی تعداد میں موجود تھے. اس طرح کی سرگرمیاں پاکستان کی روشن اور مثبت تصویر دینا کے سامنے پیش کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں

شیئرکریں