دوسرا ون ڈے ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 8وکٹو ں سے شکست دیدی

پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 2-0کی برتری حاصل کرلی ہے۔پاکستان کے285رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کے لیے عثمان خواجہ اور ایرو ن فنچ نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 204رنز کی پارٹنر شپ قائم کی جس کے بعد عثمان خواجہ88رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے،ایرون فنچ نے اپنی13ویں سنچری مکمل کی جس کے بعد میکسویل19رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے ، شارجہ میں کھیلے جارہے دوسرے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

شیئرکریں