گلوکار ساحر علی بگا کا گایا ملی نغمہ پاکستان زندہ باد کی دھوم

گلوکار ساحر علی بگا نے 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے بنائے گئے ترانے کی موسیقی ترتیب دینے کے ساتھ ساتھ اپنی جادوئی آواز میں ترانہ پاکستان زندہ باد گا کر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں سے خوب دادسمیٹی ہے .ترانہ پی ایس ایل فور کے فائنل میں ریلیز کیا گیا جبکہ گلوکار ساحر علی بگا 23 مارچ کے حوالے سے راولپنڈی میں ہونیوالی پریڈ کے دوران پاکستان زندہ باد گا کر پوری قوم کا لہو گرمائیں گے یوم پاکستان ترانہ پاکستان ذندہ باد کے شاعر عمران رضا ہیں جبکہ ترانہ آئی ایس پی آر کی پروڈکشن ہے.واضح رہے کہ ساحر علی بگا نے اس سے قبل دہشت گردی کے خلاف بڑا دشمن بنا پھرتا ہے، ہمیں دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے اور پاک چائنہ دوستی جیسے شہرہ آفاق اور دھرتی ماں سے محبت کے بہت سے گیت بھی تخلیق کیے ہیں جن پر انہیں صدارتی ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے
.

شیئرکریں