گلوکار ظفر اقبال نیویارکر نے آڈیو ویڈیو البم ”مہندی کا رنگ“ کے لئے پانچواں گیت ”مہندی کار نگ تیرے ہاتھوں سے چھوٹے ناں“ ریکارڈ کرلیا

لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکار ظفر اقبال نیویارکر نے آڈیو ویڈیو البم ”مہندی کا رنگ“ کے لئے پانچواں گیت ”مہندی کار نگ تیرے ہاتھوں سے چھوٹے ناں“ ریکارڈ کرلیا ، جس کی کمپوزیشن ساجی کی جبکہ ارینجر کامران ہیں۔مذکورہ گانے کی ویڈیو آئندہ ہفتہ جاوید یوسف شوٹ کرینگے ۔ظفراقبال نیویارکر نے بتایا کہ اس ویڈیو کو جلد ہی ریلیز کردیا جائیگا جبکہ اس سے قبل ”مہندی کا رنگ “ ، ”لو بھئی لو“، ”دلہا راجہ“ اور ”بابل کا انگنا“ ریکارڈ ہوچکے ہیں۔

شیئرکریں
  • 4
    Shares