اداکارہ صائمہ خان اور ہنی شہزادی ایک بار پھر آمنے سامنے آگئیں

دونوں اداکارائیں ناز تھیٹر میں شروع ہونے والے نئے ڈرامہ ’’دل دا جانی ‘‘میں اکٹھے پرفارم کررہی ہیں۔اداکارہ صائمہ خان نے بتایاکہ ناز تھیٹر میں 5سال بعد بڑی کاسٹ کے ساتھ ڈرامہ شروع ہوا ہے اور میں اپنی پرفارمنس پر بھرپور توجہ دے رہی ہوں ۔میری ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ کام کی حد تک مقابلہ ہے ۔سیٹ کے باہر ہم بہنوں کی طرح رہتی ہیں ،بہت خوش ہوں کہ پہلے روز ہی ہمیں بہت زیادہ پذیرائی ملی ہے۔ اداکارہ ہنی شہزادی نے بتایاکہ کام کی حد تک مقابلہ ہونا چاہے جس سے کام میں نکھار آتا ہے۔ صائمہ خان کے ساتھ پہلے بھی کام کرچکی ہوں مگر ناز تھیٹر میں ہمیں پروڈیوسر اسحاق چودھری نے اکٹھا کیا ہے جس میں اپنا سوفیصد دینے کی کوشش کررہی ہوں۔ڈرامہ کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور سبھی فنکاروں کی شاندار پرفارمنس سے ہی ہمیں اوپننگ بہترین ملی ہے اُمید ہے کہ یہ ڈرامہ کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا۔

شیئرکریں