مسلح افراد 25 ہزار روپے، موبائل فون اور قیمتی اشیا لے اڑے
دو گھنٹوں میں تاج پورہ کے علاقے میں ڈکیتی کی چار وارداتیں۔۔۔ پولیس محض کاروائیوں تک محدود
پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکز کے نیوز ایڈیٹر امجد علی شاہ سے ڈکیتی کی واردات، ڈاکوپچیس ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق امجد علی شاہ گذشتہ روز تقریبا رات آٹھ بجے پی ٹی وی اپنی ڈیوٹی کے بعد واپس گھر آرہے تھے کہ، دو مسلح نوجوانوں نے تاج پورہ گرڈ سٹیشن کے قریب ان کو روکااور ان سے اسلحہ کے زور پر پچیس ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ دونوں ڈاکو بغیر نمبر پلیٹ کی 125 موٹر سائیکل پر سوار تھے۔اسی روڈ پر اس دوران مختلف افراد سے تین مزید ڈکیتی کی واردات وقفے وقفے سے رپورٹ ہوئیں ہیں۔
امجد علی شاہ نے واقعہ کی فورا اطلاع متعلقہ تھانے کو دی جس پر ہربنس پورہ تھانے میں نامعلوم ڈاکوؤ ں کے خلاف دفعہ382کے تحت ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ کوئی منظم گروہ ہے جو اس علاقے میں گذشتہ چند دنوں سے سرگرم ہوا ہے۔ متاثرہ افراد نے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس اور دیگر متعلقہ حکام سے اس گروہ کے خلاف فوراایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے جس نے اہل علاقہ کی نیندیں حرام کررکھی ہیں۔