اداکارہ لیلی صدیقی نے کہا ہے کہ نئے ڈرامہ ’’چن دی چاندنی ‘‘میں نشئی لڑکی کاکردارمیرے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں تھا

اداکارہ نے بتایاکہ میں نے درجنوں منفرد کردار ادا کیے ہیں مگرایک نشئی لڑکی کاکردارپہلی بار نبھایا ہے جسے بہت پسند کیا جارہا ہے۔مجھے ہمیشہ سے ہی الحمرا میں پرفارم کرکے بہت اچھا محسوس ہوا ہے کیونکہ یہاں پر کام ہوتا ہے فضول باتوں اور رقص کی اجاز ت نہیں ہوتی۔ہماری نئی آنے والی لڑکیوں کو چاہیے کہ وہ الحمرا میں ضرور کام کریں تاکہ انہیں اصل ڈرامہ کرنے کا پتا چلے اور وہ اپنی اداکاری میں پختگی لاسکیں۔انہوں نے کہا کہ چن دی چاندنی میں جب میرے کردار پر ہال میں بیٹھے تماشائی میرے لیے تالیاں بجاتے ہیں تو میرے حوصلے بلند ہوجاتے ہیں۔اس کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے میں نے کئی نشیؤں کی ویڈیوز دیکھے اور کئی نشئیوں کی لائیو گفتگو بھی سنی ، پھر جاکر میں نے وہی چال ڈھال اپنائی اور فائنلی عوام کی پسندیدگی ملنے سے مجھے میری محنت کا ثمر مل گیا۔

شیئرکریں