24مارچ کو پریس کلب کے سامنے ریلی نکال رہے ہیں – معروف گلوکار اور چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد

معروف گلوکار اور چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف اور بلاول بھٹو کا مقصد سیاسی تھا کیونکہ دونوں ایک دوسرے کی آواز ہیں۔ بھٹو کے نواسے کی ضیاءالحق کے منہ بولے بیٹے سے ملاقات ہوئی ہے جس میں میثاق جمہوریت پر نظر ثانی پر بھی بات ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں سیاسی جماعتوں نے 20 سال سے عوام کو بے وقوف بنا رکھا ہے۔ انہوں نے اپنے اقتدار کے دوران مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور بے روزگاری میں اضافہ کیا اور اب تحریک انصاف کی حکومت بھی ان کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔ ان کہنا تھا ملک میں 2019 ء کے دوران مہنگائی کا پانچ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے جس کی بنیادی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے اورمکانات کے کرایوں، پانی و بجلی گیس کے نرخوں میں اضافے نے بھی اہم کردار ادا کیاہے۔ فروری کے مہینے میں افراط زر کی شرح 56 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جب کہ زرعی پیداوار میں کمی بھی کھانے پینے کی اشیا کی قیمت میں اضافہ کا سبب بنے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ برابری پارٹی کا نعرہ ہے بدلیں گی دنیا ہم ہیں نوجوان اور اس نعرہ کو لے کر ہم 24مارچ کو پریس کلب کے سامنے ریلی نکال رہے ہیں

شیئرکریں