انعقاد کیا گیا ۔جس میں فنکاروں شاہدہ منی ،حمیرا ارشد ،میگھا، پرویز کلیم، انور خان، شیبا بٹ ،فرحانہ مقصود, ڈھول پلیئر ارشمہ ،اداکار راشد محمود ،پی یوجے کا صدر نعیم حنیف اور صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سمیت فنکاروں تکنیک کاروں اور میڈیا نمائندگان کی کثیر تعداد میں شرکت کی ہوئی ۔فنکاروں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا کہ فیاض الحسن چوہان کی کارکردگی اور فنکاروں سے پیار محبت کو دیکھتے ہوئے انہیں دوبارہ سے وزارت پر بحال کیا جائے ۔فنکاروں کا کہنا تھا کہ فیاض الحسن چوہان واحد وزیر ہیں جنہوں نے ثقافت اور ثقافت کی بحالی کے لئے بے پناہ کام کیا اور فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے آواز بھی اٹھائی اور باقاعدہ طور پر آرٹسٹ انشورنس کارڈ کا اجراءبھی کیا جو بہت ہی خوش آئند ہے ۔اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی جے ایف پی کے جنرل سیکرٹری ٹھاکر لاہوری کا شکریہ ادا کیا اور اپنی تقریر میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے جو کیا بہت اچھا کیا ہم پاکستان سے پیار کرتے تھے کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے سب سے پہلے پاکستان v اور ہماری پہچان پاکستان ہے ۔اب بھی ایم پی اے ہوں اور ثقافتی پروگرامز کرتا رہوں گا ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ترکی اور ایران کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے بہت جلد ثقافتی سطح پر پروگرامز کا انعقاد کریں گے ۔علاوہ ازیں اس موقع پر فیاض الحسن چوہان کو سی جے ایف پی کی جانب سے شیلڈ دی گئی اور پھول بھی پیش کئے گئے

کلچرل جرنلسٹس فاونڈیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام الحمرا ادبی بیٹھک میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان کے اعزاز میں ایک تقریب
شیئرکریں