اورینٹل فلمز کے بنیر تلے نئے ٹیلنٹ کے آڈیشنز

لاہور سمیت دیگر شہروں سے اداکاری، گلوکاری، ماڈلنگ سمیت دیگر شعبوں میں کیرئیر بنانے کے خواہشمند لڑکے اور لڑکیوں نے حصہ لیا

آڈیشنز لینے والوں میں خورشید رضوی، جوزف، صابرحسین،ابرار لودھی،جاوید یوسف، حنا ، علی سمران اور انور عزیز شامل تھے۔ اورینٹل فلمز کے سی ای او اور فلمساز خرم ریاض نے بتایا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت نوجوان نسل کو شوبز انڈسٹری میں متعارف کرانے کا جو مشن شروع کیا ہے اسے ابتداءمیں ہی جس طرح سے پذیرائی ملی ہے اس کا کریڈٹ پوری ٹیم کیساتھ میڈیا کو بھی جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ کے ذریعے منتخب ہونیوالے لڑکے اور لڑکیوں کو ویب سیریز،سیریز اور فلموں میں مواقع دئیے جائینگے ۔

شیئرکریں