ڈائریکٹراظفرجعفری کی فلم”شیردل“کی پرموشن

ٹیم نے گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے ملاقات کی جس میں فلم کے پروڈیوسر میجر نعمان خان ،معاون پروڈیوسر مسزنوشین، اداکار عقیل ، حسن نیازی اور میکال ذوالفقار نے شرکت کی

۔ا س موقع پر میجر نعمان نے بتایا کہ فلم کے دو گانے بھی آج ہی ریلیز کئے گئے ہیں۔میں نے اس پراجیکٹ پر تین سال پہلے کام شروع کیا تھا۔ ابتدا سے ہی میں نے یہ سوچا ہوا تھا کہ ایک ایسی فلم بناﺅں جسے پاکستان ہی نہیں بلکہ بیرون ملک بھی پسند کیا جائے۔حسن نیازی نے کہا کہ اس پراجیکٹ کا حصہ بننے پر میں خود کو بہت خوش قسمت تصور کررہا ہوں، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نے مجھے بہت سپورٹ کیا، فلم کا میوزک شانی ارشد نے بہت اچھا بنایا ہے۔میکال ذوالفقار کے ساتھ پہلی بار سلورسکرین شیئر کرنے تجربہ بہت اچھا رہا۔میکال ذوالفقار نے کہا کہ ”شیردل“کا کردار میرے لئے ڈریم رول ہے جس کا خواب ہر فنکار دیکھتا ہے،میرے لئے پاکستان ایئرفورس کی وردی پہننا بہت بڑے اعزازکی بات ہے،ہر بچے کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ فائٹر پائلٹ بنے،میں حقیقی زندگی میں تو ایسا نہ کرسکا لیکن اس فلم کے ذریعے مجھے موقع مل گیا۔ایک سوال کے جواب میں میجرنعمان خان نے بتایا کہ فلم کے کیمرامین کا تعلق ہالی وڈ سے ہے جہاں وہ’فاسٹ اینڈ فیورس“جیسی کئی فلموں کے ساتھ کام کرچکے ہیں،شانی نے میوزک پر بہت محنت کی جبکہ سوچ بینڈ نے بہت اچھے گانے گائے،ہم نے اس فلم پر بہت محنت کی ہے اور اسے ریلیز کرنے کی فائنل تاریخ بھی چھ ماہ پہلے ہی طے کرلی تھی جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ”شیردل“کے کئی واقعات پاکستان ایئرفورس کی بھارت کے خلاف حالیہ کامیابی سے مماثلت رکھتے ہیں تو محض ایک اتفاق ہے کیونکہ یہ فلم بہت پہلے شروع کی گئی تھی لیکن اب ملکی حالات ایسے ہیں جس سے یہ فلم لوگوں کا جذبہ بڑھائے گی۔
ایک سوال کے جواب میں میکال ذوالفقار نے کہا کہ”شیردل“کے ذریعے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ عوام حکومت اور فورسز کے ساتھ ہیں جبکہ ہم اپنا دفاع کرنا ہی نہیں جانتے بلکہ کربھی سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بالی وڈ پاکستانی فنکاروں کو عزت سے نہ بلائے وہاں کام نہیں کرنا چاہیئے،پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران بھارتی فنکاروں کا رویہ افسوسناک تھا۔بالی وڈ ہمارے فنکاروں کا غلط استعمال کرتا ہے،پاکستانی فنکاروں کو وہاں سوچ سمجھ کرکام کرچاہیئے۔حسن نیازی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے بھارتی پائلٹ کا کردار کیا ہے جسے لوگ ضرور پسند کریں گے۔ فلم میں سکھ کا اہم کردار کرنے والے اداکارعقیل نے کہا کہ ”شیردل“قوم کی امنگوں کی ترجمان ہے جسے ہر طبقہ پسند کرے گا۔ ہمیں اپنے ملک کی فلموں کو سپورٹ کرنا چاہیئے۔پاکستانی فلم” شیردل “کے ٹریلر اور دو گانے جاری کردئیے گئے . مقامی ہوٹل میں فلم کی کاسٹ نے میڈیا سے گفتگو کی۔ہیرو میکال ذوالفقار نے کہا کہ یہ میرا ڈریم رول ہے پاکستان ائرفورس کی وردی پہننا میرے لئے قابل فخر ہے۔قوم میں ائرفورس کی بھارتی جارحیت کے خلاف کارروائی کے بعد جذبہ پیدا ہوا۔ہماری قوم ہمشکل میں متحد ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلموں کا معیار بہتر ہورہا ہے جس کے بعد ہمیں بھارتی فلموں کی ضرورت نہیں ہے۔فلم کے ذریعے بھارت کو پیغام دیا ہے کہ ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں. میکال ذوالفقار نے کہا کہ بھارت ہمارے فنکاروں کا غلط استعمال کرتا ہے ہمیں چاہیے کہ جب تک بھارت عزت سے نہ بلائے وہاں کام نہ کریں. پروڈیوسر نعمان خان نے دعوی کیا کہ آج تک پاکستان کی کوئی ایسی فلم نہیں بنی جو عالمی توجہ کا مرکز بن سکے اور ایک ایسا پیغام دے سکے کہ ہم باہمت ،جرات مند اور باصلاحیت ملک ،فوج اور عوام ہیں ۔ اس فلم کی تیاری کے دوران جنید جمشید اور ذوالفقار کا بہت ہاتھ ہے. 145سکرینوں پر 22مارچ کو یہ فلم چلائی جائے گی ۔فلم میں ولن کا رول کرنے والے اداکار حسن نیازی نے کہا کہ فلم ہر محب وطن کے دل کو چھوئے گی.فلم کے ہر پہلو پر بہت محنت کی گئی ہے .کئی شعبوں میں ہالی ووڈ سے ماہرین کی خدمات بھی کی گئی.اداکار عقیل نے کہا کہ ان کا فلم میں سکھ کا رول ہے جو دیکھنے والوں کو پسند آئےگا. عقیل نے کہا کہ یہ فلم نہیں ایک جہاد ہے جو ہر پاکستانی کے دل کی آواز ثابت ہوگی.

شیئرکریں
  • 4
    Shares