اورینٹل فلمز کے روح رواں خرم ریاض نے سوشل میڈیا پر پیج لانچ کر دیا

اورینٹل فلمز نئے فنکاروں گلوکار رائٹر موسیقار اور دیگر شعبوں میں نیا ٹیلنٹ آگے لائے گا

اورینٹل فلمز نے شوبز انڈسٹری میںن ئے ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لئے سوشل میڈیا پر اورینٹل فلمز کے نام سے باقاعدہ پیج لانچ کردیا گیا ہے جس میں اداکاری، گلوکاری، ڈائریکشن،رائٹر، نغمہ نگاری سمیت دیگر شعبوں میں کام کرنے کے خواہشمند وں کے لئے فارم رکھا گیا ہے۔ اس حوالے سے اورینٹل فلمز کے روح رواں اور فلمساز خرم ریاض نے بتایا کہ فلم اور ٹی وی انڈسٹری کو ہر شعبے میںن ئے ٹیلنٹ کی ضرورت ہے جنہیں بلامعاوضہ صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کئے جائینگے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ٹیلنٹ کا دس مارچ کو ایڈیشن ہونگے جن میں سے منتخب ہونیوالوں کو ویب سیریز، فلم ، ماڈلنگ اور ٹی وی ڈراموں میں کام دیا جائیگا۔

شیئرکریں