این جی او امور کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی تقریب

اداکارہ اور گلوکارہ میگھا اور طارق طافو کو میوزک ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا

معروف این جی او امور کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی تقریب کا اہتمام این جی او امور کی چیئرپرسن لیلۃ القدر نے کیا تقریب کے مہمان خصوصی وزیر ہیومن رائٹس پنجاب اعجاز عالم تھے تقریب میں گلوکارہ اور اداکارہ میگھا اور معروف گلوکار اور موسیقار طارق طافو کو ا این جی او امور کا میوزک ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا تقریب کے دیگر مہمانان گرامی میں ندیم پہلوان خواجہ ندیم سعید وائیں قیصر اقبال ایڈوکیٹ ڈاکٹر منور چاند زین چاند فہد عباس وسیم نظر اور دیگر سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میگھا نے کہا میں لیلۃ القدر کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے اپنی این جی اوکا میوزک امبیسیڈر بنایا میں خواتین کے حقوق کے لیے ان کے شانہ بشانہ کام کروں گی

شیئرکریں
  • 81
    Shares