پاکستان کا واحد شو ہے جس میں سیاست کو ڈسکس کر کے کامیڈی نہیں ہوتی، شوبز کے علاوہ دیگر شعبوں کے افراد کی بھی شرکت
شو کے ذریعے پاکستانی ٹیلنٹ کو پرموٹ کیا جاتا ہے، اداکاری، گلوکاری، آرٹ کا کوئی شعبہ یا کوئی بھی اچھوتا فن ہو اس شو میں شامل ہوتا ہے
رپورٹ، انجم شہز
معروف کمپئیروسیم حسن نے کچھ عرصہ قبل نجی ٹی وی پر’’دی رائل شوودوسیم حسن‘‘ کے نام سے ایک نیا ٹیلنٹ شو شروع کیا تھا، وہ مختصر عرصہ م یں ہی عوامی مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچ گیا ہے، اس کی خاص وجہ شائد یہ بھی ہے کہ اس میں دیگر ٹی وی شوز کی طرح سیاستدانوں کی ڈمی نہیں ہوتی، نا سیست کو مذاق بنایا گیا ہے، ایک مکمل فیملی انٹرٹینمنٹ شو ہے، ۔وسیم حسن اس سے پہلے بہت سے شوز ہوسٹ کر چکے ہیں،تفصیلات کے مطابق اس شوکی ریکارڈنگ گذشتہ دنوں نجی ٹی وی کے سیٹ پر کی گئی یہ سیٹ خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے، جس میں شو کیغاز میں وسیم حسن کے ساتھ ان کے کو ہوسٹ محتار احمد تھے جو بعد میں ا پنی مصروفیات کی وجہ سے ٹائم نا دے پائے ،پہلے شو کی ریکارڈنگ میں معروف ڈیزائنروگلوکارہ ربیعہ منہاس،عمران رشید،اورنگزیب لغاری اور ماڈل علیزے راجپوت نے شرکت کی تھی،جبکہ اس کے بعد بھی ریکارڈنگز مسلسل ہو رہی ہیں جن میں پہلے پاکستانی سکھ گلوکار جسی سنگھ لائلپوریا، صائمہ ممتاز، محرمہ علی، راشد محمود، انیقہ علی، فلک بٹ، ماہی بٹ، اور دیگر فنکار شریک ہوئے، جبکہ بزنس کمیونٹی سے کاشف انور، اور دیگر افراد بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے،اس کے علاوہ گزشتہ دنوں ہونے والی ریکارڈنگ میں نامور فلمسٹار، اداکارہ، ماڈل ، گلوکارہ میگھا، اور گلوکار استاد طارق طافو نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر خصوصی گفتگو کے دوران وسیم حسن نے بتایاکہ یہ پاکستان کا ایک بہت بڑا ٹیلنٹ شو ہے،جس میں ملک بھر سے نئے ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بھرپور موقع دیاجاتا ہے،، اس شو میں پاکستانی کلچر کو بھی اچھے طریقے سے اجاگر کیا جاتا ہے،، کیونکہ نوجوان نسل اپنے کلچر سے نا آشنا ہے،ایک سوال کے جواب میں وسیم حسن نے کہاکہ ’’دی رائل شو ود وسیم حسن‘‘ سے نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، اور بغیر کسی سفارش کے انہیں پروگرام میں شامل کیا جاتا ہے،۔کیونکہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بس ٹیلنٹ کو اچھے مواقع کم ملتے ہیں، یا نئے ٹیلنٹ کو ایسے لوگ ملتے ہیں جو ان کو سبز باغ دکھاتے ہیں، جس وجہ سے بہت سا پاکستانی ٹیلنٹ ضائع ہو رہا تھا، اور بہت سے لوگ اس فیلڈ میں آنے سے کتراتے ہیں اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کامیڈی، کے ساتھ فیشن، میوزک، ڈانس ، اداکاری، تمام شعبوں کو شامل کیا گیا ہے،یہ ایک مکمل فیملی شو ہے جس میں ماں ، بہن، بیوی، بیٹی، کے ساتھ بیٹھ کے شرمندگی محسوس نہیں ہوتی، کیونکہ میں کسی سے جیلس نہیں ہوں مگر سچ تو یہی ہے کہ جس طرح کی جگت بازی سٹیج ڈراموں میں ہوتی وہی سب کچھ اکژ ٹی وی شوز میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے، اس وجہ سے جیسے فیملیز ڈرامہ دیکھنے نہیں جاتے اسی طرح کافی فیملیز ایسے ٹی وی شوز نہیں دیکھتیں حالانکہ ان میں دیکھنے کے لیئے اور بھی بہت کچھ ہوتا ہے، وسیم حسن نے کہا کہ ہم اس شو کے ذریعے دکھی عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنا چاہتے ہیں، کیونکہ کہ کسی کو رلانا تو شائد بہت آسان ہو مگر کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لانا مشکل ہے،وسیم حسن نے کہا کہ اس پروگرام میں کامیڈی سیگمنٹ بھی ہے، مگر یہ واحد شو ہے میں سیاست کو ڈسکس کیئے بنا بھی کامیڈی دیکھنے اور سننے کو ملے گی ،کیونکہ اکژ شوز میں سیاست اور سیاست دانوں کا مذاق اڑایا جاتا ہے اور مقصد صرف کامیڈی ہوتا ہے، ہم نے اس شو کے ذریعے یہ تاثر بھی ختم کرنے کی کوشش کی ہے،اس شو میں دیکھنے والوں کو بہت کچھ نیا دیکھنے کو ملے گا، اس شو کی ریکارڈنگ سے پہلے ایک ٹیم نے کافی عرصہ سوچ بچار کی کہ کیا نیا ہو اس شو میں تو وہ سب کچھ سکرین پر نظر آرہا ہیہم نے کوشش کی ہے کہ ایک شو میں اتنے سیگمنٹ ہوں ، کہ فیملی کے ہر فرد کی دلچسپی کے لیئے کچھ نا کچھ موجود ہو، اور لوگ نئی قسط کا انتظار کریں ، وسیم حسن کا کہنا ہے کہ ابھی آغاز ہے اور ملک بھر سے ہمیں اس پروگرام میں حصہ لینے والوں کی کالز بھی آنا شروع ہو گئی ہیں،اس پروگرام کے ایگزیکٹیو پروڈیوسرجہانگیر لطیف’’ڈی ڈی بھائی‘‘ہیں، ۔شو نجی ٹی وی پر آن ایئر ہے اور عوام میں کافی مقبول ہے، اور ہم کوشش کریں گے کہ اس میں ہمیشہ کچھ نا کچھ نیا بھی دکھائیں عوام کی پسند کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے نامور فنکار بھی شریک ہوں،پروگرام کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر جہانگیر لطیف نے کہا کہ ہم نے بہتر سے بہتر پروگرام پیش کرنے کی کوشش کی یہی وجہ ہے کہ شو عوام میں مقبول ہوا، اس میں کامیڈی کا تڑکہ بھی ہے، فنکار آتے جاتے رہتے ہیں، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میگھا نے کہا کہ ایسا شو بہت ضروری تھا جس میں نئے ٹیلنٹ کوآگے آنے کا موقعملتا وسیم حسن اور ’’ڈی ڈی‘‘ کی اچھی کاوش ہے، ان کو پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے