’’دیکھ تماشا‘‘مہک نور اور ندا چوہدری تماثیل میں ایک دفعہ پھر ایک ساتھ

تماثیل تھیٹر کے نئے ڈرامہ ’’دیکھ تماشا‘‘ میں ایک بار پھر مہک نور اور نداچودھری اکٹھے پرفارم کریں گی۔ڈرامے کے لیے بہترین نیا سیٹ بھی لگا دیا گیا ہے ۔دونوں اداکارائیں کچھ ہفتے قبل بھی اسی تھیٹر میں دو سپرھٹ ڈرامے کرچکی ہیں جبکہ نئے ڈرامے میں بھی پروڈیوسر اکبر بٹ نے انہیں سائن کرلیا ہے۔ڈرامہ کے مصنف وہدایتکار بلال چودھری ہیں ۔اداکارہ مہک نور نے بتایاکہ نداچودھری میری سینئرہیں جن کے ساتھ کام کا بہت مزہ آتا ہے میں سمجھتی ہوں کہ مقابلہ بازی صرف کام کی حد تک ہے کیونکہ نداچودھری کے ہوتے ہوئے کسی بھی لڑکی کو محنت ڈبل کرنا پڑتی ہے اور مجھے خوشی ہے کہ نداچودھری میرا حوصلہ بڑھاتی ہیں اداکارہ نداچودھری نے کہا کہ مہک نور بہت ٹیلنٹڈ اداکارہ ہے جوکہ بہت محنتی ہے اس نے ہمیشہ اپنی اچھی پرفارمن سے مجھے متاثر کیا ہے اس ڈرامہ کی سبھی کاسٹ بہترین ہے اُمید ہے کہ یہ ڈرامہ عوام کو ضرور پسند آئے گا۔

SONY DSC

شیئرکریں